علی گڑھ، 28 دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایک بار پھر قومی اہمیت کی حامل یونیورسٹیوں میں نمایاں مقام حاصل ہوا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ یونیور...
اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر
طارق منصور نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے کووڈ 19- وبائی مرض کے دوران یونیورسٹی کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود، یونیورسٹی نے ان رکاوٹوں کے خلاف جدوجہد کی اور اس نے آگے کی جانب اپنا سفر مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔
پروفیسر ایم سالم بیگ (چیئرمین، یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی) نے کہا کہ اے ایم یو کو مستقل طور پر قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی میں ایک اعلی یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے اور اس تاریخی ادارے نے اس طرح کی مختلف درجہ بندیوں میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس درجہ بندی میں اے ایم یو کو مختلف میزانات پر اچھی ریٹنگ دی گئی ہے جن میں گلوبل ریسرچ ساکھ (12.5 فیصد)، علاقائی ریسرچ ساکھ (12.5 فیصد)، پبلیکیشنز (10فیصد)، کتب (2.5فیصد)، کانفرنسیں (2.5فیصد)، عمومی حوالہ اثر (10فیصد)، مجموعی حوالہ (7.5فیصد)، سب سے زیادہ حوالہ دیے گئے 10 فیصداشاعتوں کی تعداد (12.5فیصد)، 10فیصد سب سے زیادہ حوالہ دیے گئے کل اشاعتوں کا فیصد (10فیصد)، بین الاقوامی تعاون: ممالک کے درمیان (5 فیصد)، بین الاقوامی تعاون (5فیصد)، تحقیقی مقالوں کی تعداد جس میں متعلقہ شعبے میں سب سے زیادہ حوالہ دیا گیا ہے (5) اور 1 فیصد سر فہرست محولہ پرچوں میں کل اشاعت کا فیصد (5فیصد) شامل ہے۔