ہمارے پیارے نبی ’ﷺ نے بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو فروغ دیا تھا

علی گڑھ:  اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن علی گڑھ اور شمس مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر  سوسائٹی کے زیر اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبا...

علی گڑھ:  اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن علی گڑھ اور شمس مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر 

سوسائٹی کے زیر اہتمام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایسوسی ایشن کے سرپرست کنور نسیم شاہد اور ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر شکیل صمدانی نے اپنے دست مبارک سے یونیورسٹی کی ہونہار طلباء و طالبات کو کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے پراعزازی اسناد اور تحفہ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ ارد و ٹیچرس ایسوسی ایشن سماجی اور ملی کاموں میں ہمیشہ حصہ لیتی ہے۔ انہوں نے کنور نسیم شاہد اور ان کی ٹیم کے اراکین کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی طلباء و طالبات سے کہا کہ آپ قابل مبارک باد ہیں کہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بہترین کارکردگی انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے پیارے نبی ’ﷺ نے بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو فروغ دیا تھا اور بانی ٔ یونیورسٹی سر سید احمد خاں نے کھیل کود کے لیے باقاعدہ علیحدہ سے انتظامات کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج اس درسگاہ کے ہونہار طلباء و طالبات بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مختلف مقامات پر یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اس تنظیم نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں ہونہار طلباء و طالبات کو اپنے ہاتھوں سے اعزاز دوں۔

اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے سرپرست کنور نسیم شاہد نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہماری بچیاں کھیل کے میدان میں بھی ہندوستان کے مختلف صوبوں میں نام روشن کر رہی ہیں۔ آج ہم نے جن بچیوں کو انعامات سے نوازا ان میں ابیرہ رضوان (ہاکی اور اتھیلیٹ)، ثانیہ ندیم ، طحباء ندیم، یشا مظہر، شبیہ ناز (نیشنل ہاکی) کو اعزازی اسناد اور تحفے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ مستقبل میں یہ بچیاں مزید بہترین کارکردگی کر سکیں ۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں ہما ظہیر، ادیبہ رحمن اوریحییٰ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر شکیل صمدانی، کنور نسیم شاہد، کلیم تیاگی(صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) ، حاجی افضال احمد، محترمہ شبلی، اسما ء مرتضیٰ کے علاوہ کئی تنظیموں کے نمائندے موجود رہے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہمارے پیارے نبی ’ﷺ نے بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو فروغ دیا تھا
ہمارے پیارے نبی ’ﷺ نے بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو فروغ دیا تھا
https://1.bp.blogspot.com/-eFdOVhaGkXw/X9ixxbQOIwI/AAAAAAAAm6w/PEra0GG37FQixUIaL-wSIvZtArqnAjG4wCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20201215-WA0045.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-eFdOVhaGkXw/X9ixxbQOIwI/AAAAAAAAm6w/PEra0GG37FQixUIaL-wSIvZtArqnAjG4wCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20201215-WA0045.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_8.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_8.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy