مالیگاؤں 24/ دسمبر جمعیۃعلماء شہر مالیگاؤں کے اہم ذمہ دار کوحاجی محمد مکی سیٹھ جنھیں گزشتہ ماہ فالج کا حملہ ہوا تھا،جن کا علاج ممبئی کے ...
جمعیۃعلماء شہر مالیگاؤں کے اہم ذمہ دار کوحاجی محمد مکی سیٹھ جنھیں گزشتہ ماہ فالج کا حملہ ہوا تھا،جن کا علاج ممبئی کے مشہور ہاسپٹل پرنس علی خان المعروف اسماعیلیہ ہاسپٹل میں ہواتھا۔چند دن ہاسپٹل میں داخل رہنے کے بعد قدرے افاقہ ہوا،تو ڈاکٹروں کے مشورہ سے وطن
مالیگاؤں) چلے گئے تھے۔
حاجی محمد مکی سیٹھ کی عیادت کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا وفد حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی دامت برکاتہم ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کی قیادت میں مالیگاؤں پہونچا،وفد میں مفتی حفیظ اللہ صاحب قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر،حافظ محمد عارف انصاری صدر جمعیۃعلماء شہر تھانے،حافظ نور الدین ابن مولانا حلیم اللہ قاسمی بھیونڈی شامل تھے۔اورحاجی صاحب سے ملاقات کرکے حال احوال سے واقفیت کے بعد صحتیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا،اور دعاؤں سے نوازا۔