جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبہئ اردو کے سبکدوش اساتذہ کو الوداعیہ

ڈاکٹر مظہر کبریا کی نئی کتاب کا اجرا چھپرہ (نامہ نگار)۔  سولہ دسمبر کو جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے دو سبکدوش اساتذہ کرام پروفیسر نبی اح...

ڈاکٹر مظہر کبریا کی نئی کتاب کا اجرا


چھپرہ (نامہ نگار)۔  سولہ دسمبر کو جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے دو سبکدوش اساتذہ کرام پروفیسر نبی احمد اور ڈاکٹر عبدالمالک کے اعزاز میں شعبے کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبا و طالبات کی جانب سے الوداعیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔دونوں اصحاب کے استقبال کے بعد خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی نے کہا کہ گرچہ پروفیسر نبی احمد صاحب کی سبکدوشی جولائی میں ہی ہو چکی تھی، وبائی قفل بندیوں کی وجہ سیبروقت انھیں الوداعیہ نہیں دیا جا سکا۔انھوں نے کہا کہ دونوں اصحاب شعبے کے صدور رہ چکے ہیں اور نبی احمد صاحب یونیورسٹی میں ہیومینٹیز کے ڈین بھی تھے۔ ان کی موجودگی سے شعبہ میں زندگی تھی اور ان کی شفقتوں کی وجہ سے شعبے کا ہر کام اتفاق رائے سے انجام پاتا تھا۔ان کی فراست، حکمت اور دیدہ وری ہمیشہ نشان راہ بنی اور مشکل لمحات بھی بڑی آسانیوں سے سر کر لیے گئے۔ ڈاکٹر عبدالمالک صاحب اور پروفیسر نبی احمد صاحب کی وجہ سے مختلف امور کو نپٹانے میں شعبے کو ایک طاقت ملتی تھی۔ ان کے تجربات اور ان کے مشورے ہمیشہ نشان راہ بنتے رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کے اساتذہ کے درمیان کبھی بھی کسی معاملے میں نا اتفاقی نہیں ہوئی۔ 

تقریب کی نظامت کرتے ہوئے شعبہ کے ریسرچ اسکالر سید معصوم رضا نے تقریب میں موجود تمام ریسرچ اسکالرز اور طلبا و طالبات کی جانب سے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر مظہر کبریا نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں حضرات کی مربیانہ سرپرستیوں، شفقتوں اور طلبا و طالبات نیز ریسرچ اسکالرز کے ساتھ ان کے شفیق برتاؤ کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی عدم موجودگی کے باوجود مختلف معاملات میں ان سے ہمیشہ ہی رابطہ رکھا جائے گا۔

شعبہئ اردو کے ریسرچ اسکالرز میں نور فاطمہ، سید معصوم رضا، ڈاکٹر ذکی ہاشمی اور محمد شاہد نے اپنے تاثرات کے اظہار کے ساتھ ہی ان کی خدمت میں منظوم نذرانہئ عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کے علاوہ اس تقریب میں دیگر اسکالرز میں محمد پرویز، مہرالنسا،لاڈلی پروین، روشن پروین، زہرہ بتول، فیض الرحمن اور ابو بکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مہمانوں کے خطاب سے قبل صدر شعبہ کی اجازت پرفیسر نبی احمد، ڈاکٹر عبدالمالک  اور صدر شعبہ اور ڈاکٹر مظہر کبریا کے ہاتھوں ڈاکٹر مظہر کبریا کی نئی تصنیف ’معاصر اردو تنقید کا نیا منظر نامہ‘ کا اجرا کیا گیا۔ پروفیسرارشد مسعود ہاشمی نے کتاب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اردو کی موجودہ تنقید نگاری کے ضمن میں ایک سیربین کی حیثیت رکھتی ہے جس کا مطالعہ سبھی اسکالرز کو کرنا چاہیے۔

پروگرام کے اخیر میں مہمانان کرام ڈاکٹر عبدالمالک اور پروفیسر نبی احمد نے اپنے خطاب کے دوران شعبے سے اپنی وابستگی، مختلف النوع نشیب و فراز اور اپنے طریقہئ کار سے سامعین کو مطلع فرمایا۔ انھوں نے اس کی یقین دہانی بھی کرائی کہ شعبے کو جب بھی ان کی ضرورت ہوگی وہ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار رہیں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے پابندیئ وقت کی اہمیت اور استاد و شاگرد کے رشتوں کے تقدس اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تحصیل علم کی جانب تا زندگی راغب رہنے کی ہدایتیں دیں۔ پروفیسر نبی احمد نے بھی پروفیسر اختر قادری کی مثال سے ایک واقعہ پیش کرتے ہوئے استاد کی اہمیت کو واضح کیا اور کہا کہ سبکدوشی کی وجہ سے علمی لین دین کا سلسلہ منقطع نہیں ہو جاتا بلکہ یہ کام اور بھی دلجمعی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر مظہر کبریا نے شکریہ کی رسم اداکی اوراس تقریب میں اپنی موجودگی کے لیے مدعوئین کے ساتھ ہی سبھی حاضرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبہئ اردو کے سبکدوش اساتذہ کو الوداعیہ
جے پرکاش یونیورسٹی کے شعبہئ اردو کے سبکدوش اساتذہ کو الوداعیہ
https://1.bp.blogspot.com/-SoCq8s98U3U/X9oVNZK3F4I/AAAAAAAAm8k/eZZ30DpzwkYJKvhSc1yYZXtVe5vkRHLLgCLcBGAsYHQ/s320/20201216_171222.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-SoCq8s98U3U/X9oVNZK3F4I/AAAAAAAAm8k/eZZ30DpzwkYJKvhSc1yYZXtVe5vkRHLLgCLcBGAsYHQ/s72-c/20201216_171222.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_851.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_851.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy