سید محمد افضل کے انتقال پر اے ایم یو وائس چانسلر کی تعزیت

  علی گڑھ، 16/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق رجسٹرار اور بھوپال میں ایڈیشنل ڈی جی کے عہدہ پر تعینات رہے سید محمد افضل (آئ...

 

علی گڑھ، 16/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق رجسٹرار اور بھوپال میں ایڈیشنل ڈی جی کے عہدہ پر تعینات رہے سید محمد افضل (آئی پی ایس) کا منگل کی شب انتقال ہوگیا۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے۔ 
اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر افضل ایک وسیع القلب اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مالک انسان تھے۔ اے ایم یو کے لئے ان کی خدمات لائق ستائش ہیں۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 
مسٹر ایس ایم افضل سن 2000 سے 2002 تک اے ایم یو کے رجسٹرار رہے اور 2005 میں وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے بطور رجسٹرار وابستہ ہوئے۔ وہ اے ایم یو میں اکیڈمک اسٹاف کالج کے مستقل ریسورس پرسن تھے اور قانون کے طلبہ کو تعزیرات ہند اور ضابطہئ فوجداری کے موضوعات پر لیکچرز دیتے تھے۔ اس کے علاوہ نیشنل پولیس اکادمی میں آئی پی ایس پروبیشنرس کو اور ریاستی پولیس اکادمی، ساگر میں ڈی ایس پی اور سب انسپکٹروں کو قانون کے مختلف موضوعات کا درس دیتے تھے۔ 
مسٹر ایس افضل سی آئی ڈی میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی ٹیلی مواصلات، 14ویں بٹالین کے کمانڈنٹ اور گوالیار، راج گڑھ و چھترپور کے پولیس کپتان رہے۔ وہ جموں و کشمیر بٹالین کے کمانڈنٹ، ایڈیشنل ایس پی جبل پور، اے ایس پی ساگر-بھوپال اور اے ایس پی، ایس وی پی نیشنل پولیس اکادمی بھی رہے۔ 
اے ایم یو سے انھوں نے ایل ایل ایم (1987)، ایل ایل بی (1985)، بی اے آنرز (1982) اور پی یو سی (1979) کیا تھا۔ ان کے بھائی ڈاکٹر سید محمد امین،اے ایم یو کے شعبہئ اردو سے وابستہ رہے ہیں۔ انھوں نے البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے قیام میں بھی اہم رول ادا کیا۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سید محمد افضل کے انتقال پر اے ایم یو وائس چانسلر کی تعزیت
سید محمد افضل کے انتقال پر اے ایم یو وائس چانسلر کی تعزیت
https://1.bp.blogspot.com/-O8orH0L6yos/X9ntQC17NSI/AAAAAAAAm7g/iG91lEbemaUDahUN5ooTi--hHuYrIWdQwCLcBGAsYHQ/s320/Former%2BAMU%2BRegistrar%2BMr%2BSyed%2BMohammad%2BAfzal.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-O8orH0L6yos/X9ntQC17NSI/AAAAAAAAm7g/iG91lEbemaUDahUN5ooTi--hHuYrIWdQwCLcBGAsYHQ/s72-c/Former%2BAMU%2BRegistrar%2BMr%2BSyed%2BMohammad%2BAfzal.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_880.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_880.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy