عالمی یومِ معذوری پر آن لائن پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 4/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈِس ایبلٹی یونٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم معذوری پر آن لائن پروگرام منعقد کیا گیا۔  ...

علی گڑھ، 4/دسمبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈِس ایبلٹی یونٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم معذوری پر آن لائن پروگرام منعقد کیا گیا۔ 

مہمان خصوصی اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم م
عذوری کی خاص اہمیت ہے جب معذوروں کے مسائل اور انھیں درپیش چیلنجز پر گفتگو کرنے، لوگوں کو حساس بنانے اور مسائل کو حل کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ 

مہمان اعزازی پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین نے کہاکہ معذوروں کے بین الاقوامی یوم کو منانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1992 میں کیا تھا۔ اس کا مقصد زندگی کے سیاسی، سماجی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں معذوروں کی صورت حال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ 

مہمان اعزازی ڈاکٹر اُرمیلا دیوی (اے ایم یو کے سنسکرت شعبہ کی سابق طالبہ اور یوجی سی، نئی دہلی میں ایڈیشنل سکریٹری) نے معذور طلبہ و طالبات کے لئے یوجی سی کی مختلف اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے معذوروں سے متعلق مسائل و معاملات پر روشنی ڈالی۔ 

پروفیسر خالد بن یوسف خان (کوآرڈنیٹر، ڈِس ایبلٹی یونٹ) نے کہاکہ اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے ڈِس ایبلٹی یونٹ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جاتا ہے اور معذوروں کے لئے آلات کی خرید کی خاطر خواہ فنڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ڈِس ایبلٹی یونٹ کونسلروں اور پلیسمنٹ افسران کے تعاون سے طلبہ کو ملازمت اور کیریئر میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ روسٹر رجسٹر تیار کیا گیا ہے جس میں تدریسی اور غیرتدریسی محفوظ عہدے شامل کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حال ہی میں معذور امیدواروں کے لئے مختلف عہدے مشتہر کئے گئے۔ اس کے ساتھ ہی معذور طلبہ کی شکایات کا وقت پر تصفیہ کیا گیا ہے۔ پروفیسر خالد بن یوسف نے مزید بتایا کہ اے ایم یو کے یوجی سی ایچ آرڈی سنٹر کی جانب سے پروگراموں کے انعقاد میں خاطر خواہ تکنیکی مدد بھی ملتی رہتی ہے۔ 

پروگرام میں فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج) سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔ نظامت عافیہ رضوی نے کیا، جب کہ شکریہ کے کلمات ڈاکٹر سید فیض زیدی نے ادا کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر فرخ حفیظ اور ڈاکٹر ریاض احمد بھی موجود رہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: عالمی یومِ معذوری پر آن لائن پروگرام کا انعقاد
عالمی یومِ معذوری پر آن لائن پروگرام کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-apRJH9oJDkc/X8oN6OuU-LI/AAAAAAAAmpk/KaP_ZeMP5d0emqI9OWvtcWHabd707Q3zwCLcBGAsYHQ/s320/World%2BDiasability%2BDay%2Bprogramme%2Bat%2BAMU.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-apRJH9oJDkc/X8oN6OuU-LI/AAAAAAAAmpk/KaP_ZeMP5d0emqI9OWvtcWHabd707Q3zwCLcBGAsYHQ/s72-c/World%2BDiasability%2BDay%2Bprogramme%2Bat%2BAMU.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_94.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_94.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy