عقیدہ و فکر کے اختلافات کے باوجود دنیا کی تمام قومیں مسلمانوں کے خلاف متحد

دھولیہ میں ’مسلم معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل‘ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں مولانا حلیم اللہ قاسمی کا خطاب دھولیہ /مہاراشٹر 27/دسمبر دنیاکی ...

دھولیہ میں ’مسلم معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل‘ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں مولانا حلیم اللہ قاسمی کا خطاب

دھولیہ /مہاراشٹر 27/دسمبر
دنیاکی تمام قومیں اپنے لاکھ آپسی اختلاف کے باو
جود مسلمانوں کے خلاف متحد و متفق ہیں۔دنیا کی ایسی دو قومیں جن کے درمیان مذہبی اعتبار سے بہت دوری ہے۔لیکن یہ بھی مسلمانوں کے خلاف متحد و متفق ہیں۔ایسے حالات میں علماء کرام کی ذمہ داریاں عوام کی بنسبت زیادہ ہو جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے دھولیہ میں منعقدہ اجلاس بعنوان”مسلم معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل“میں کیا۔ 
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے فرمایا کہ دنیا کی محبت نے ہماری آنکھوں پر پردہ ڈال رکھا ہے۔ہمارا معاشرہ جنگلی درندوں اور جانوروں کی طرح ہوگیا ہے، ہم اپنے مفاد کے لئے سب کچھ کر گزرتے ہیں۔ہمیں معاشرہ کی تباہی کی کوئی فکر نہیں۔کسی کے سر کی چادر کے چھن جانے کی پرواہ نہیں،کسی کے یتیم یا بیوہ ہونے کی فکر نہیں،ہم کو صرف اپنی دنیا عزیز ہے، اپنامفاد عزیز ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ ملک کے حالات اب ایسے بن گئے ہیں کہ راستہ چلتے آپ کو پکڑ لیا جائے گا اور مختلف دفعات لگادی جائے گی،اور آپ یاآپ کے متعلقین کچھ بھی نہیں کرپائیں گے۔اس لئے ہمیں  حفاظت خود اختیار ی کا پروگرام بنانا ہوگا،ترتیب بنانی ہوگی،لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔
مولانا نے یہ بھی فرمایا کہ عادت اللہ ہے کہ جو زیادہ مقرب ہوتا ہے اس کا امتحان اور آزمائش بھی اتنی ہی زیادہ سخت ہوتی ہے،ہر زمانے کے علماء نے امت کی اصلاح کے لئے قربانیاں دی ہیں۔فی الوقت ہندوستان میں بھی یہ امت ہر طرح کے داخلی و خارجی آزمائش سے گزر رہی ہے۔دین کی خدمت کے ساتھ معاشرے کے مسائل اور سارے چیلنجوں کا بھی مقابلہ کرنا آخری نبی کے امتی ہونے کے ناطے اب یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ 
اجلاس کا آغاز مولوی محمد شعیب حنیف صاحب قاسمی کی تلاوت کلام پاک اورمولوی محمد خالد کی نعت رسول ﷺ سے ہوا۔اجلاس کی صدارت مولانا ضیاء الرحمٰن صاحب قاسمی صدر جمعیۃعلماء شہر دھولیہ نے فرمائی۔
 اجلاس کے اغراض و مقاصدکو مولانا ہلال احمد صاحب قاسمی نے بیان فرمایا۔بعدہ ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر حضرت مفتی حفیظ اللہ قاسمی صاحب نے مختصر وقت میں نہایت قیمتی اور اثر انگیز خطاب فرمایا۔
 مفسر قرآن،شیخ الحدیث مدرسہ سراج العلوم دھولیہ مولانا مختار احمد مدنی نے رقت انگیز دعا فرمائی اور محمدیوسف پاپا سر نے تمام ہی معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔
 مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی حفیظ اللہ صاحب ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر و ناظم تعلیمات مدرسہ سراج العلوم بھیونڈی،حافظ محمد عارف انصاری صاحب صدر جمعیۃعلماء شہر تھانے اور حافظ نور الدین ابن مولانا حلیم اللہ صاحبان کی خدمت میں دھولیہ جمعیۃ علماء کی جانب سے خصوصی استقبالیہ پیش کیا گیا۔
اجلاس میں شہر دھولیہ، مالیگاؤں،نندوربار،شہادہ،سونگیر اور دیگر علاقوں کے معزز علماء،مفتیان و ائمہ مساجد کے علاوہ وابستگان جمعیۃ علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا مختار احمد مدنی شیخ الحدیث مدرسہ سراج العلوم،دھولیہ، مفتی محمد قاسم جیلانی مہتمم مدرسہ فلاح دارین و صدر جمعیۃ علماء دھولیہ، مولانا عبد القیوم صاحب قاسمی (مالیگاؤں) مولانا شعیب احمدصاحب استاد حدیث مدرسہ سراج العلوم دھولیہ، مولانا مشتاق احمد نائب مہتمم مدرسہ قمر الزماں دھولیہ، قاضی انیس الرحمٰن قاسمی دار القضاء ضلع دھولیہ و نندورباروغیرہ بھی شریک ہوئے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: عقیدہ و فکر کے اختلافات کے باوجود دنیا کی تمام قومیں مسلمانوں کے خلاف متحد
عقیدہ و فکر کے اختلافات کے باوجود دنیا کی تمام قومیں مسلمانوں کے خلاف متحد
https://1.bp.blogspot.com/-Y8E3jrwU-Tg/X-h5bNnZstI/AAAAAAAAnK8/WJ7ZuPGW1pQqY5L-3JneojkhCI4F6buvACLcBGAsYHQ/s320/DHULE%2B1%2B.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-Y8E3jrwU-Tg/X-h5bNnZstI/AAAAAAAAnK8/WJ7ZuPGW1pQqY5L-3JneojkhCI4F6buvACLcBGAsYHQ/s72-c/DHULE%2B1%2B.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_948.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_948.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy