عقائد اسلام کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے!

مرکز تحفظ اسلام ہند کی فخریہ پیشکش ”سلسلہ عقائد اسلام“ کا آغاز بنگلور: انسانی زندگی میں عقیدہ کی جو اہمیت ہے، اس کی مثال اس طرح ہے جس طرح ...

مرکز تحفظ اسلام ہند کی فخریہ پیشکش ”سلسلہ عقائد اسلام“ کا آغاز

بنگلور: انسانی زندگی میں عقیدہ کی جو اہمیت ہے، اس کی مثال اس طرح ہے جس طرح کسی بھی عمارت میں بنیاد کی، یعنی اگر بنیاد صحیح، درست اور مضبوط ہوگی تو اس پر تعمیر ہونے والی ہر عمارت مضبوط اور دیر پا ہوگی، اور اگر بنیاد میں کسی قسم کی کمی ہوگی یا بنیاد صحیح مال لگا کر اور اچھے انداز پر نہیں رکھی جائے گی، تو اس پر تعمیر ہونے والی ہر عمارت بے کار، بے سود، بے فائدہ اور کمزور ہوگی اور اس کے بھیانک نتائج جلد آشکارا ہوجائیں گے۔ اسلام میں عقیدے کو اوّلیت حاصل ہے، پہلے خدا اور اس کے بھیجے ہوئے رسولوں اور کتابوں پر درست عقیدہ رکھنا ضروری ہوتا ہے پھر اس کے بعد ہی اعمال کی ابتدا ہوتی ہے۔ عقیدہ کی حیثیت اور اہمیت کسی پر پوشیدہ نہیں مگر حیرت اس بات پر ہے کہ عقائد کی حفاظت کے لیے جو محنت درکار ہے اس میں مجموعی طور پر حد درجہ تغافل سے کام لیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہیکہ آج جگہ جگہ فتنوں کی کثرت ہورہی ہے، نئے نئے ارتدادی فتنے مسلمانوں کے درمیان جنم لے رہے اور پنپ رہے ہیں، قدیم فلسفیوں کے زہریلے اثرات کو نئی نئی تعبیرات و زبان میں پیش کرکے اسلامی عقائد کو مسخ کرنے کی فکر میں دشمنانِ اسلام شب و روز مصروف ہیں۔ فتنوں کی کثرت اِس مرض کی علامت ہے کہ مسلمانوں کا عقیدہ کمزور ہوچکا ہے۔ ان تمام تر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے 07 /ڈسمبر 2020ء سے مکمل ایک ماہ تک مرکز تحفظ اسلام ہند”سلسلہ عقائد اسلام“ کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ تاکہ مسلمانوں کو کم از کم اسلام کے بنیادی عقائد سے واقفیت ہوجائے اور وہ اپنے عقائد کو مضبوط کریں تاکہ فتنوں سے بچاؤ میں مسلمان خود اپنی طاقت استعمال کرسکیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز تحفظ اسلام ہند کی فخریہ پیشکش سلسلہ عقائد اسلام کی نگرانی خاص طور پر مرکز کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد رضوان حسامی و کاشفی، اراکین شوریٰ مفتی محمد جلال الدین قاسمی، مولانا محافظ احمد، وغیرہ کریں گے۔ نظام الاوقات یومیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کے آرگنائزر حافظ حیات خان نے فرمایا کہ روزانہ بعد نماز ظہر جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم بنگلور کے بانی و مہتمم، فقیہ العصر مفتی محمد شعیب اللہ خان مفتاحی مدظلہ کی کتاب ”اسلامی اسباق“ سے ایک عقیدہ اردو، ہندی اور رومن ترجمہ کے ساتھ اشتہار کی شکل میں شئیر کیا جائے گا اور روزانہ رات 07/ بجے مجلس تحفظ ختم نبوتؐ ہانگ کانگ کے امیر، وکیل احناف مولانا محمد الیاس مدظلہ کا مختصر و جامع درس ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہفتہ وار نظام میں بعد نماز عشاء عقائد اسلام سے متعلق بروز پیر کو مضمون، بروز منگل کو فارم پیلٹ، بروز چہارشنبہ کو دارالعلوم دیوبند کا ایک فتویٰ، بروز جمعرات کو دارالعلوم دیوبند کی تجویز شدہ کتاب، بروز جمعہ کو اسلامی اسباق باب عقائد کی ویڈیو، بروز ہفتہ کو پریس ریلیز، بروز اتوار کو اکابر علماء دیوبند کے بیانات کی نشر و اشاعت ہوگی۔ اس سنہرے موقع پر مرکز تحفظ اسلام ہند نے امت مسلمہ سے درخواست کی کہ وہ مرکز تحفظ اسلام ہند کی سوشل میڈیا ڈسک تحفظ اسلام میڈیا سروس کے آفیشل اکاؤنٹس سے جڑ کر ان تمام چیزوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے اور دوسروں کے عقائد کی حفاظت کریں اور دوسروں کو جوڑ کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: عقائد اسلام کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے!
عقائد اسلام کا تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-PHNRR4Sgk-A/X8u-FKy_0lI/AAAAAAAAmv0/3CNZ2pCwZ_McYBFNlI8lgcCJQGBgfbf4gCLcBGAsYHQ/s320/aqaid%2Bislam.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PHNRR4Sgk-A/X8u-FKy_0lI/AAAAAAAAmv0/3CNZ2pCwZ_McYBFNlI8lgcCJQGBgfbf4gCLcBGAsYHQ/s72-c/aqaid%2Bislam.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_99.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/12/blog-post_99.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy