مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 ملزم سمیر کلکرنی کے اکاؤنٹ میں دو ہزار روپئے ابھینو بھارت تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیئے جمع کرائے گئے تھے ممبئی 11 جنوری مالیگاؤں 2008 بم دھم...

 ملزم سمیر کلکرنی کے اکاؤنٹ میں دو ہزار روپئے ابھینو بھارت تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیئے جمع کرائے گئے تھے



ممبئی 11 جنوری
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 144 کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گواہ نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر 2007 میں ایس
بی آئی بینک پونے برانچ میں وہ بحیثیت منیجر ذمہ داریاں نبھار ہا تھا اس دوران ایک شخص(ملزم سمیر کلکرنی)کے اکاؤنٹ میں کسی نامعلوم شخص نے دو ہزار روپئے جمع کرائے تھے۔
 وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری گواہ نے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ ملزم سمیر کلکرنی کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے جمع کیئے جانے کے تعلق سے اے ٹی ایس نے اس سے تفتیش کی تھی جس کے دوران اس نے پیسہ جمع کرانے کی رسید اور واؤچر اے ٹی ایس کے سپرد کیئے تھے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گرد دستہ ATS  کا دعوی ہیکہ ملزم سمیر کلکرنی کے اکاؤنٹ میں ابھینو بھارت نامی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیئے فنڈ(چندہ) دیا گیا تھا، ابھینو بھارت نامی تنظیم کے ممبران پر مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ انجام دینے کا استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے جس کے ممبران سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت و دیگر ہیں۔
 سرکاری وکیل کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کے بعد ملزم سمیر کلکرنی نے بذات خود جرح کی اور گواہ پر الزام عائد کیا کہ آج وہ عدالت میں یہ بتانے سے معذورہے کہ کس شخص نے اس کے بینک اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کیا تھا اور پیسہ جمع کرانے کا مقصد کیا تھا۔
ملزم سمیر کلکرنی اور ایڈوکیٹ جے پی مشراء نے سرکاری گواہ پر الزام عائد کیاکہ وہ آج اے ٹی ایس کے دباؤ میں عدالت میں جھوٹی گواہی دے رہا ہے نیز گواہی دینے سے قبل اسے این آئی اے کے وکیل اویناس رسال نے سکھایا تھا کہ عدالت میں کیسی گواہی دینی ہے۔
دوران کارروائی عدالت میں  بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ارشد شیخ، ایڈوکیٹ عادل شیخ(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) موجود تھے۔
اسی درمیان سرکاری گواہ سے جرح مکمل ہوئی جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کو حکم دیاکہ وہ کل عدالت میں کسی دوسرے گواہ کو پیش کرے۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 144 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے  ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-d4tsYnVQi3g/X_w18PX76GI/AAAAAAAAncg/KrTqRRzMZOwiBDXse97qhaSRRYymtfnHgCLcBGAsYHQ/s320/aa-Cover-unddbf59arpn8pbnckilhkkni3-20191031020847.Medi.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-d4tsYnVQi3g/X_w18PX76GI/AAAAAAAAncg/KrTqRRzMZOwiBDXse97qhaSRRYymtfnHgCLcBGAsYHQ/s72-c/aa-Cover-unddbf59arpn8pbnckilhkkni3-20191031020847.Medi.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/2008_11.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/2008_11.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy