مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کورنٹائن ہونے کی وجہ سے عدالت سے غیر حاضر ممبئی 5 جنوری مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لیفٹنٹ کرنل ...

کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کورنٹائن ہونے کی وجہ سے عدالت سے غیر حاضر

ممبئی 5 جنوری
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے کلیدی ملزم لیفٹنٹ کرنل پروہت 14 دنوں کے لیئے کورنٹائن ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے آج وہ خصوصی این آئی اے عدالت میں حاضرنہیں ہوسکے جبکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے عدالت میں حاضری سے رعایت ملی ہوئی ہے۔
آج دوران سماعت ایڈوکیٹ پرشانت مگو نے خصوصی این آئی اے جج سٹرے اور عدالت میں موجود وکلاء کو بتایا کہ انہیں کرنل پروہت کی جانب سے پیغام ملا ہیکہ وہ کرونا بیماری کے وجہ سے 14 دنوں تک کورنٹائن میں رہیں گے لہذا وہ عدالت کی جاری سماعت میں حصہ لینے سے معذور ہیں۔
خصوصی این آئی اے جج نے ایڈوکیٹ مگو کی جانب سے دی گئی اطلاع کو اپنے ریکارڈ پر لینے کے بعد عدالت کی کارروائی 7جنوری تک ملتوی کردی اور کرنل پروہت کی عدالت سے غیر حاضری کو قبول کرلیا۔
اسی درمیان دفاعی وکلاء نے ملزم دیانند پانڈے کے قبضہ سے ضبط کیئے گئے لیپ ٹاپ، موبائل فون کی ضبطی کے وقت پنچ کا کردار ادا کرنے والے سرکاری گواہ سے جرح کی اوراس پر الزام عائد کیا کہ وہ آج عدالت میں پولس کے کہنے پر جھوٹی گواہی دے رہا ہے نیز اس نے پہلے تیار شدہ پنچ نامہ پر دستخط کردی تھی۔
دفاعی وکلاء سرکاری گواہ پر مزید الزام عائد کیاکہ اسے یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ ملزم کو کہاں سے اور کب گرفتار کیا گیا نیز ملزم کے قبضہ سے ضبط شدہ اشیاء اس کی موجودگی میں ضبط نہیں کی گئی اس کے باوجود اس نے پولس کے کہنے پر ریڈی میڈ پنچ نامہ پر دستخط کردی۔ سرکاری گواہ نے دفاعی وکلاء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے قبضہ سے اس کی موجودگی میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کیا گیا تھا نیز اس نے پولس کے دباؤ میں پنچ نامہ پر دستخط نہیں کیئے تھے۔
دوران کارروائی عدالت میں ملزمین کے وکلاء اور سرکاری وکیل کے علاوہ بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے کے لیئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کیجانب سے نامزد کردہ وکلاء شاہد ندیم، ارشد شیخ، عادل شیخ و دیگر موجود تھے۔
کل ممبئی ہائی کورٹ میں کرنل پروہت کی جانب سے مقدمہ سے ڈسچار ج کیئے جانے والی عرضداشت پر آن لائن سماعت متوقع ہے، بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ بی اے دیسائی (سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا) بحث کریں گے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-TwKlf73zRqw/X_R5THDhhbI/AAAAAAAAnXg/NUSfgt_4XAQKD3C0NsSAqy6pS3BiahOOQCLcBGAsYHQ/s320/727456-col-purohit-ani.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-TwKlf73zRqw/X_R5THDhhbI/AAAAAAAAnXg/NUSfgt_4XAQKD3C0NsSAqy6pS3BiahOOQCLcBGAsYHQ/s72-c/727456-col-purohit-ani.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/2008_5.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/2008_5.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy