نئی دہلی : وزن 2026 کے تحت قائم خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم وومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمینٹ ٹرسٹ 'ٹوئیٹ ' نے ...
نئی دہلی :
وزن 2026 کے تحت قائم خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم وومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمینٹ ٹرسٹ 'ٹوئیٹ ' نے شمال مشرقی دہلی کی 20 بیواوں کو امدادی چیک تقسیم کیے ۔
وزن 2026 کے تحت قائم خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم وومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمینٹ ٹرسٹ 'ٹوئیٹ ' نے شمال مشرقی دہلی کی 20 بیواوں کو امدادی چیک تقسیم کیے ۔
ٹوئیٹ کی کو آرڈینیٹر ہدیٰ نے بتایا کہ وہ ہر ماہ متاثرہ خواتین سے ان کے گھر ملکر ان کا حال دریافت کرتی ہیں ان کی دشواریوں کا پتہ لگاتی ہیں اور انہیں چیک دیتی ہیں ۔ کبھی کبھی اجتماعی طور پر انہیں بلاکر ان کے دیگر مسائل جاننے کی بھی کوشش کی جاتی ہے ہر ماہ پانچ ہزار اور تین ہزار دیے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ یتیموں کی کفالت کا شعبہ یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الگ سے فی بچہ پندرہ سو روپیہ دیتا ہے ۔
شمال مشرقی دہلی میں راحت کے کاموں کے سروے کے دوران وزن 2026 کے رضاکاروں ایسے گھروں کی نشاندہی کی تھی جن بچوں کے والدین اس فساد میں مار دہے گئے تھے ۔ گزشتہ سال اگست میں اس کوشش کی شروعات کی گئی تھی۔
ایسے گھروں کی فوری امداد کے بعد وزن 2026 نے ان کی مستقل مدد کا منصوبہ بنایا اور اپنے یہاں قائم یتیموں کی کفالت کے شعبے کو یہ ذ مہ داری دی ، اب یہ شعبہ ٹوئیٹ کے ساتھ ملکر یہ کام انجام دے رہا ہے ۔
وزن 2026 اول روز سے ہی فساد متاثرین کی بازآباد کاری پر مستقل کام کر رہا ہے ، فساد میں تباہ گھروں اور دوکانوں کی مرمت اور نئے سرے سے تعمیر اور متاثرین کو روزگار سے جوڑنے کا کام کر رہا ہے ۔