7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ ہائی کورٹ سماعت شروع کیئے جانے کے حق میں

دفاعی وکلاء نے عدالت سے کہا کہ ملزمین کی عدالت میں موجودگی ضروری، سماعت ایک ہفتہ کے لیئے ملتوی ممبئی28جنوری تقریبا ً ایک سال کے طویل عرصہ کے...

دفاعی وکلاء نے عدالت سے کہا کہ ملزمین کی عدالت میں موجودگی ضروری، سماعت ایک ہفتہ کے لیئے ملتوی

ممبئی28جنوری
تقریبا ً ایک سال کے طویل عرصہ کے بعد آج  7/11 ممب
ئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے  کی سماعت ممبئی ہائی کورٹ میں شروع ہوئی جس کے دوران ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے فریقین کو کہا کہ وہ اس مقدمہ کی سماعت شروع کرنے کے حق میں ہیں لیکن اس کے لیئے پھانسی کی سزا یافتہ پانچوں ملزمین کا عدالت کے روبرو ہونا ضرور ی جس پر سرکاری وکیل راجا ٹھاکرے نے کہا کہ سیکورٹی کی وجہ سے ملزمین کو ناگپور سینٹرل جیل سے ممبئی منتقل نہیں کیا جارہا ہے۔
نچلی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے پانچ ملزمین کی پھانسی کی تصدیق کے لیئے ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے جس پر آج سماعت عمل میں آئی۔
دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس منیش پٹالے کو ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے وکلاء ایڈوکیٹ انصار تنبولی، ایڈوکیٹ ادیتیہ مہتا، ایڈوکیٹ گورو بھوانی نے بتایا کہ اس مقدمہ کی سماعت شروع کرنے سے قبل عدالت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ دوران بحث ملزمین سے وکلاء کو  بار بار صلاح و مشورہ کرنا پڑے گا جو ان کی غیر موجودگی یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ممکن نہیں ہے۔
دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ وہ جلد ہی ملزمین کو نچلی عدالت سے ملی پھانسی اور عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل داخل کریں گے جس پر جسٹس شندے نے کہا کہ وہ تمام اپیلوں کو یکجا کرکے سماعت کریں گے۔
جسٹس ایس ایس شندے نے سرکاری وکیل کو کہا کہ وہ ملزمین کی ناگپور سے ممبئی منتقلی کے کیا امکانات ہیں کی رپورٹ اگلے ہفتہ عدالت میں پیش کرے جس کے بعد عدالت کچھ فیصلہ کریگی۔
واضح رہے کہ خصوصی مکوکا عدالت کے جج وائی ڈی شندے نے ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمین احتشام قطب الدین صدیقی، کمال انصاری، فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف بشیر اور نوید حسین کو پھانسی اور 7/ ملزمین محمد علی شیخ، سہیل شیخ، ضمیر لطیف الرحمن، ڈاکٹر تنویر، مزمل عطاء الرحمن شیخ،ماجد شفیع، ساجد مرغوب انصاری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم عبدالواحید دین محمد کو باعزت بری کردیا تھا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: 7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ ہائی کورٹ سماعت شروع کیئے جانے کے حق میں
7/11ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملہ ہائی کورٹ سماعت شروع کیئے جانے کے حق میں
https://1.bp.blogspot.com/-oWAUyVAAdr4/YBLGN-IPETI/AAAAAAAAoJE/B0XACW-WXdoBE7fom1bmOUhxNfa9eyKYgCLcBGAsYHQ/s0/download.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-oWAUyVAAdr4/YBLGN-IPETI/AAAAAAAAoJE/B0XACW-WXdoBE7fom1bmOUhxNfa9eyKYgCLcBGAsYHQ/s72-c/download.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/711.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/711.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy