ممبئی 27/جنوری: یوم جمہوریہ 26/جنوری کے موقع پرصبح 9/بجے سے شام 5/ بجے تک جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ شمال مغربی زون،حلقہ 26،اندھیری ایسٹ،مم...
ممبئی 27/جنوری: یوم جمہوریہ 26/جنوری کے موقع پرصبح 9/بجے سے شام 5/ بجے تک جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ شمال مغربی زون،حلقہ 26،اندھیری ایسٹ،ممبئی کی طرف سے ضرورت مند لوگوں کے لئے ایک مفت میڈیکل کیمپ زیر سر پرستی مولانا محمد اسلم القاسمی صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی،مفتی افضل حسین قاسمی خازن،مولانا حکیم محمود الحسن قاسمی صدرجمعیۃعلماء موگرا پاڑہ کی صدارت میں،قاری سید فرقان جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ کی قیادت میں لگایا گیا۔جس میں (۱) کرتار سنگ اسپتال اندھیری(۲)کالسیکر اسپتال یاری روڈ اندھیری(۳)لائنس کلب(۴)سینٹرل اسپتال ساکی ناکہ(۵)ڈاکٹر گائتری وی۔کٹپاڈی۔ایم ایس او پتھل فیلو میڈیکل رٹینا شوبم آئی کیئر ملاڈ ایسٹ(۶) جیون جو تھ پرتس
ٹھان ایم۔آئی۔ڈی۔سی اندھیری ایسٹ(۷)موگرا پاڑہ اندھیری ایسٹ سے (مقامی)ڈاکٹرعارف شریف خان(۸) ڈاکٹر ناصر حسین ملا (۹) ڈاکٹر اقبال خان(۰۱)شفاء میڈیکل جناب مسعود صاحب موگرا پاڑہ(۱۱) معروف میڈیکل جناب وہاب صاحب موگراپاڑہ۔
ٹھان ایم۔آئی۔ڈی۔سی اندھیری ایسٹ(۷)موگرا پاڑہ اندھیری ایسٹ سے (مقامی)ڈاکٹرعارف شریف خان(۸) ڈاکٹر ناصر حسین ملا (۹) ڈاکٹر اقبال خان(۰۱)شفاء میڈیکل جناب مسعود صاحب موگرا پاڑہ(۱۱) معروف میڈیکل جناب وہاب صاحب موگراپاڑہ۔
اس میڈیکل کیمپ میں کل ۱۱/ اسپتال اور میڈیکل اسٹور کی ٹیم نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ خدمات انجام دیئے۔
اس میڈیکل کیمپ میں تمام طرح کی خون کی جانچ،آنکھ کی جانچ کا انتظام تھا،اس کے علاوہ معذورین اور عمر دراز لوگوں کے کان کی مشین اسٹکس (لکڑی)،کمر کا بیلٹ وکرس اور چشمہ اور تمام دوائیاں مفت میں تقسیم کیا گیا۔جس سے تقریباًایک ہزار ضرورت مند لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔
مولانا محمد اسلم القاسمی نے فرمایا کہ جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ اندھیری کے بہت ہی فعال و متحرک جنرل سکریٹری قاری سید فرقان اور ان کے رفقاء نے بہت ہی کم وقت میں اتنا بڑا میڈیکل کیمپ منعقد کیا،جو بہت قابل تعریف ہے۔تمام ذمہ داران جمعیۃاور ڈاکٹرس حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جمعیۃعلماء اپنے کام کے اول دن سے ہی بغیر مذہب و ملت معلوم کئے انسانیت کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔
قاری سید فرقان نے فرمایا کہ جمعیۃعلماء موگراپاڑہ اسی طرح ہمیشہ ضرورت مندوں کی خدمت کرتی رہتی ہے،جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ کی طرف سے فری میں میں ہر مذہب کے لوگوں کے لئے ایک ایمبولینس کا بھی انتظام ہے۔
جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ کی طرف سے اس میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام پولس افسران اور تمام ڈاکٹرس اور اسپتال کے سبھی اسٹاف اور جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی کے عہدیداروں کو اور کچھ مہیلا رضاکاروں کو جمعیۃعلماء سرٹیفیکٹ دیا گیا۔اس میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں سب سے زیادہ جناب جلیل احمد صاحب نے اپنی کوششکی اور تمام جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ اندھیری ایسٹ کے تمام ممبران و نوجوانان رضاکار حضرات نے اپنا پورا وقت دے کر اس میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنانے میں اپنا رول ادا کیا،آخر میں ان تمام حضرات کا اور تمام ڈاکٹرز حضرات کا قاری سید فرقان صاحب نے شکریہ ادا کیا۔