دھولیہ آتشزدگی متاثرین میں جمعیۃ علماء کی ریلیف تقسیم

دھولیہ  27/جنوری  علاقہ خاندیش کے مشہور شہر دھولیہ کیآتشزدگی متاثرہ دکانوں کے مالکان کو جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ(ارشد مدنی) کی جانب سے فوری ط...

دھولیہ  27/جنوری 

علاقہ خاندیش کے مشہور شہر دھولیہ کیآتشزدگی متاثرہ دکانوں کے مالکان کو جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ(ارشد مدنی) کی جانب سے فوری طور پر 80/ہزار روپیہ کی امداد دی گئی۔
عیاں رہے کہ دھولیہ کے شاہراہ 80/ فٹ روڈ پر واقع تین دکانوں میں گزشتہ دنوں شب میں اچانک شارٹ سرکیٹ کی و
جہ سے بھیانک آگ لگ گئی،جس سے دکان میں موجود ساز و سامان جل کر خاک ہوگئے۔
  آگ لگنے کی خبر ملتے ہی پاس پڑوس کے نوجوان آگ بجھانے کے لئے دوڑ پڑے،جب تک آگ کا فی بھڑک چکی تھی، پھر بھی کافی جد و جہد اور مسلسل جانفشانی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس حادثے میں تین دکانوں (صبا آٹو پارٹس،ساگر کانچ فٹنگ،ایکتا آٹو کنسلٹ)کو کافی نقصان پہونچا۔
حادثہ کی خبر ملتے ہی جمعیۃعلماء دھولیہ کا وفد جائے واقعہ پر پہونچا،اور نقصانات کی رپورٹ تیار کی۔وفد کی جائزہ رپورٹ کے مطابق دھولیہ کے شاہراہ 80/ فٹ روڈ پر واقع صبا آٹو پارٹس،ساگر کانچ فٹنگ،ایکتا آٹو کنسلٹ کو آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کا نقصان پہونچاہے۔
      جمعیۃعلماء دھولیہ (ارشدمدنی) نے وفد کی جائزہ رپورٹ پر غور کرتے ہوئے فوری طور پر80/ہزار روپئے امداد دینے کی منظوری دی۔ 
 اوربالترتیب دکان مالکان صباآٹو پارٹس کے شکیل بھائی،تبریز بھائی کو پچاس ہزار روپیہ،ساگر کانچ کے مالک مختار بھائی کو دس ہزار روپیہ اورایکتا آٹو کنسلٹ کے مالک نور بھائی کو دس ہزار روپیہ اور آگ کو بجھانے میں جھلسنے والے دو نوجوانوں کوفوری علاج کے لئے پانچ پانچ ہزار روپیہ بطور امداد دیئے گئے۔
اس موقع پر حاجی شوال امین نے جمعیۃعلماء کی خدمات سے متعلق مختصر کار گزاری پیش کی۔
مولوی عابد نے دکان مالکان کو صبر کے ساتھ ساتھ استقامت سے کام لینے کی تلقین کی۔اور کہا کہ کسی بھی نا موافق حالات کے پیش آنے پراللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم  پر ہمیں عمل کرتے ہوئے صبر کرنا چاہئے۔اور انا للہ و انا الیہ راجعون کا ورد کرنا چاہئے،اس دعا کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔
اخیر میں مفتی شفیق قاسمی نے خیر و برکت اور نقصانات کے نعم البدل کے لئے اللہ رب العزت سے دعا فرمائی،دکان مالکان نے اللہ تبار ک و تعالیٰ کے شکر کے ساتھ جمعیۃعلماء کے وفد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس وفد میں حافظ حفظ الرحمٰن(صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ)مولوی ضیاء الدین (شہر صدر)مفتی محمد شفیق قاسمی،مولوی عابد،مولوی زاہد،حافظ ابو الکلام،حاجی شوال امین،اکبر سر،سعید بیگ،عارف عرش،اعجاز احمد،عبد المحیط،سلیم بھیا،للو بھیا،ابو ذر مشتاق صوفی،عبد الرحمٰن،محمد یوسف پاپا سر ودیگر حضرات موجود تھے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: دھولیہ آتشزدگی متاثرین میں جمعیۃ علماء کی ریلیف تقسیم
دھولیہ آتشزدگی متاثرین میں جمعیۃ علماء کی ریلیف تقسیم
https://1.bp.blogspot.com/-LdBV1zEi5O0/YBFRzKKElQI/AAAAAAAAoFY/Hb-R03b6W2oiQ3s4bLPqX8tF1D83ykM5QCLcBGAsYHQ/s320/Dhule%2Brelief%2B.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-LdBV1zEi5O0/YBFRzKKElQI/AAAAAAAAoFY/Hb-R03b6W2oiQ3s4bLPqX8tF1D83ykM5QCLcBGAsYHQ/s72-c/Dhule%2Brelief%2B.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_583.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_583.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy