اے ایم یو میں وکٹوریہ گیٹ کے سامنے ڈیڑھ ٹن وزنی ٹائم کیپسول کو دفن کیا گیا

علی گڑھ، 26/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صدی سال کے موقع پر یونیورسٹی کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور اس کی مالامال وراثت کو مستقبل کے لئے ای...

علی گڑھ، 26/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صدی سال کے موقع پر یونیورسٹی کی تاریخ کو محفوظ کرنے اور اس کی مالامال وراثت کو مستقبل کے لئے ایک ریکارڈ کے طور پر آئندہ نسلوں تک پہنچانے کے مقصد سے آج یوم جمہوریہ پر یونیورسٹی کی تاریخی عمارت وکٹوریہ گیٹ کے سامنے واقع پارک میں تیس فٹ گہری خندق میں 1.5 ٹن وزنی ٹائم کیپسول کو دفن کیا گیا۔ 

اعلیٰ معیار کے اسٹیل سے تیارشدہ اس
ٹائم کیپسول میں خلیق احمد نظامی کا تیار کردہ سرسید البم، 1875ء سے 1919 تک محمدن اینگلو اورینٹل کالج  علی گڑھ سے متعلق مضامین اور تقریریں (نواب محسن الملک کے ذریعہ تیار کردہ)، تھیوڈور موریسن کی ایم اے او کالج کی تاریخ، سرسید احمد خاں کی حیات و کارناموں پر مبنی جی ایف آئی گراہم کی کتاب، ہندوستان میں مسلم تعلیم کی جھلک از پروفیسر شان محمد، جلد یکم و دوئم، 1920 کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایکٹ اور یونیورسٹی کے قوانین، سید احمد خان از پروفیسر کے اے نظامی، جہانِ سید از پروفیسر ایم عاصم صدیقی و ڈاکٹر راحت ابرار، حیات جاوید (اردو) از الطاف حسین حالی، حیات جاوید (انگریزی ترجمہ از پروفیسر رفیع احمد)، حیات جاوید (ہندی ترجمہ از ڈاکٹر راجیو لوچن ناتھ شکل)، ہسٹری آف ایم اے کالج علی گڑھ از ایس کے بھٹناگر)، جلسہ تقسیم اسناد میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی تقریر، کنووکیشنس ایٹ اے گلانس (1920-2020)، محمدن اینگلو اورینٹل کالج کیلنڈر 1911-1912)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیلنڈر (1932)، اے ایم یو ڈائری 2020، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کا سنگل کلر پرنٹ آؤٹ، کارٹوسیٹ-2 سے 28/اکتوبر 2018 کو لی گئی تصویر، اے ایم یو کے چانسلروں اور وائس چانسلروں کی فہرست، اے ایم یو کی ترتیب وار تاریخ (1920-2020) از ڈاکٹر راحت ابرار،22/دسمبر 2020 کو صدی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم شری نریندر مودی کی تقریر اور پوسٹل اسٹامپ، اور ٹائم کیپسول کے مشمولات اور اس کی پیش رفت کو رکھا گیا ہے۔ 

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ یہ ٹائم کیپسول مستقبل کی نسلوں کے فائدہ کے لئے ہے اور اس میں اے ایم یو کی قابل فخر تاریخ کو رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ٹائم کیپسول میں رکھے گئے دستاویز ات کو جدید سائنسی طریقہ سے محفوظ کیا گیا ہے۔ مشمولات کو رکھنے کے لئے ایسڈ فری اور کیمیکل فری کاغذ کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

پروفیسر منصور نے کہاکہ تاریخ روایات کو منتقل کرنے کے عمل سے شروع ہوتی ہے اور روایت ماضی کی عادات و رواجوں کو مستقبل میں لے جانے کا ہی نام ہے۔ انھوں نے جارج سنتاینا کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جو لوگ ماضی کو یاد نہیں کرتے ہیں انھیں اسے دوہرانے کی تکلیف سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ 

انھوں نے کہاکہ 8/جنوری 1877 کو ایم اے او کالج کا سنگ بنیاد رکھتے وقت وائسرے اور گورنر جنرل لارڈ لِٹّن کے ذریعہ دفن کئے گئے کیپسول کو باہر نکالنے کے طور طریقوں پر غور کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ 

وائس چانسلر نے ٹائم کیپسول کمیٹی کے ممبران اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس، پروفیسر مرزا فیصل ایس بیگ (مکینیکل انجینئرنگ شعبہ)، پروفیسر ایم کے پنڈیر (تاریخ شعبہ)، ڈاکٹر راحت ابرار، یونیورسٹی انجینئر راجیو کمار شرما، ڈاکٹر محمد شاہد (ڈپٹی ڈائرکٹر، سرسید اکیڈمی)، عشرت عالم (صدر، شعبہ تاریخ)، یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر محمد ندیم (کمپیوٹر سائنس شعبہ)، ڈاکٹر محمد عرفان (میوزیولوجی شعبہ)، ڈاکٹر رضوان احمد (ریموٹ سینسنگ و جی آئی ایس اپلی کیشنز شعبہ)، ڈاکٹر پرویز محمود (ڈائرکٹر، کمپیوٹر سنٹر) اور مسٹر پھول چند گونڈ (آئی آئی ٹی کانپور) کا شکریہ ادا کیا۔ رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے پروگرام کی نظامت کی۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اے ایم یو میں وکٹوریہ گیٹ کے سامنے ڈیڑھ ٹن وزنی ٹائم کیپسول کو دفن کیا گیا
اے ایم یو میں وکٹوریہ گیٹ کے سامنے ڈیڑھ ٹن وزنی ٹائم کیپسول کو دفن کیا گیا
https://1.bp.blogspot.com/-Xq5HDNFmEcs/YBA92n3e9CI/AAAAAAAAoCw/T1Djms33st4LecOpMkHa3DAayjy6HFMygCLcBGAsYHQ/s320/Time%2BCapsule%2BBurial%2Bin%2BAMU.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Xq5HDNFmEcs/YBA92n3e9CI/AAAAAAAAoCw/T1Djms33st4LecOpMkHa3DAayjy6HFMygCLcBGAsYHQ/s72-c/Time%2BCapsule%2BBurial%2Bin%2BAMU.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_735.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_735.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy