ترسیل عامہ شعبہ کے طلبہ و طالبات کو وظائف سے نوازا گیا علی گڑھ، 8/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترسیل عامہ شعبہ کے سات طلبہ و طالبات کو م...
ترسیل عامہ شعبہ کے طلبہ و طالبات کو وظائف سے نوازا گیا
علی گڑھ، 8/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترسیل عامہ شعبہ کے سات طلبہ و طالبات کو مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ کی اسکالر شپ سے نوازا گیا ہے، جن کے نام ہیں: نہا گوتم، محمد ہاشم پی کے، محمد یوسف شہریار، سید شاذیہ حسین، اشرف علی، شہباز علی اور محمد ریاض احمد۔
فیکلٹی آف سوشل سائنس کے ڈین پروفیسر نثار احمد خان نے ان طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عنقریب وہ ذرائع ابلاغ میں ایمانداری و اخلاقی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے خدمات انجام دیں گے۔ انھوں نے اس موقع پر نہا گوتم، شہباز علی، اشرف علی اور محمد ریاض احمد کو چیک تقسیم کئے۔
صدر شعبہ پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ اے ایم یو کے ترسیل عامہ کے شعبہ نے میڈیا کو کئی نامور ہستیاں دی ہیں جو بی بی سی، الجزیرہ، انڈیا ٹوڈے، آج تک، اے بی پی نیوز، این ڈی ٹی وی، ٹی وی 18،آر 9، ہندوستان ٹائمز، انڈین ایکسپریس، دَ ہندو، وائر، انقلاب، راشٹریہ سہارا، ٹی وی 18 اردو، ای ٹی وی بھارت، پائنیئر، ٹائمز آف انڈیا، جاگرن گروپ، ہندوستان اور امر اجالا جیسے میڈیا اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ترسیل عامہ شعبہ کو آؤٹ لُک کی تازہ رینکنگ میں ہندوستان میں ترسیل عامہ کی تعلیم کے میدان کا چوتھا سب سے بہتر ادارہ قرار دیا گیا ہے۔
انھوں نے مذکورہ اسکالرشپ کے لئے ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔