سرسید اکیڈمی میں وائس چانسلر کے بدست پانچ کتابوں کا اجراء

بیگم مشرف جہاں روز گارڈن کا بھی افتتاح علی گڑھ، 26/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج سرسید اکیڈمی میں من...

بیگم مشرف جہاں روز گارڈن کا بھی افتتاح

علی گڑھ، 26/جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج سرسید اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں اے ایم یو کی تاریخ اور علی گڑھ تحریک سے متعلق پانچ کتابوں کا اجراء کیا اور اپنی اہلیہ نامور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حمیدہ طارق کے ہمراہ سرسید اکیڈمی
کے احاطہ میں واقع ”بیگم مشرف جہاں روز گارڈن“ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ 

وائس چانسلر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سرسید اکیڈمی، یونیورسٹی کے صدی سال سے متعلق تقریبات کا مرکز بن گئی ہے اور علی گڑھ تحریک کے تعارف کا کام یہاں سے ہورہا ہے۔ 

وائس چانسلر نے کہاکہ سرسید اکیڈمی کے دائرہ کار میں توسیع وقت کا تقاضا ہے اور اسی کے پیش نظر اب یہاں ریسرچ کا بھی کام ہوگا۔ پروفیسر منصور نے کہا کہ صدی تقریبات کے تحت اکیڈمی نے متعدد پروگرام منعقد کئے ہیں اور ابھی مزید پروگرام بھی اکیڈمی کی جانب سے منعقد کئے جائیں گے۔ سرسید اکیڈمی اور مولانا آزاد لائبریری کے جانب سے دستاویزوں و مخطوطات کے ڈجیٹائزیشن کا بھی وائس چانسلر نے بطور خاص ذکر کیا اور اسے جلد سے جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ 

سرسید اکیڈمی کے لان میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر نے جن کتابوں کا اجراء کیا ان کے نام ہیں: (۱)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: اے شارٹ انٹروڈکشن، (۲) کرنل بشیر حسین زیدی (مصنف: ڈاکٹر وبھا شرما، شعبہ انگریزی، اے ایم یو)، (۳) نواب سلطان جہاں بیگم (مصنف: ڈاکٹر صدف فرید، ویمنس کالج، اے ایم یو)، (۴) راجہ جے کشن داس (مصنف: ڈاکٹر ایس کمار شرما، شعبہ انگریزی، اے ایم یو) اور (۵) سر راس مسعود (مصنف: ڈاکٹر رضا عباس، ویمنس کالج، اے ایم یو)۔ یہ کتابیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ہستیوں کی حیات و خدمات سے تعلق رکھتی ہیں۔ 

تیس صفحات پر مشتمل کتاب”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: اے شارٹ انٹروڈکشن“ بانی درسگاہ سرسید احمد خاں اور علی گڑھ تحریک، ایم اے او کالج کی تاریخ اور سرسید احمد خان کے رفقائے کار کی خدمات پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس کتاب کا تعارف اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے کراتے ہوئے کہاکہ یہ کتاب یونیورسٹی کے اقامتی ہاسٹلوں میں اور ہر شعبہ میں مفت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پبلیکیشن ڈویژن کے آؤٹ لیٹ پر رعایتی قیمت پر دستیاب رہے گی۔ 

اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر کرنل بشیر حسین زیدی، نواب سلطان جہاں بیگم، راجہ جے کشن داس اور سرراس مسعود کی حیات و خدمات پر بالترتیب پروفیسر فرحت اللہ خان، پروفیسر نعیمہ خاتون، پروفیسر شکیل احمد صمدانی اور اے ایم یو کے اعزازی خازن پروفیسر حکیم سید ظل الرحمٰن نے اظہار خیال کیا۔ 

سرسید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے اکیڈمی کی سرگرمیوں اور اشاعتوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہاکہ اے ایم یو کی صد سالہ تاریخ اکیڈمی کے ریسرچ پروجیکٹ کا حصہ اور سرسید کی کلیات پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔ 

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد شاہد نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر حسین حیدر نے انجام دئے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین، پروفیسر ذکی انور صدیقی، پروفیسر ارشاد محمود سمیت متعدد اساتذہ اور اہلکار موجود تھے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: سرسید اکیڈمی میں وائس چانسلر کے بدست پانچ کتابوں کا اجراء
سرسید اکیڈمی میں وائس چانسلر کے بدست پانچ کتابوں کا اجراء
https://1.bp.blogspot.com/-D-HvhKuYvDo/YBA_CjdmutI/AAAAAAAAoC8/zndpVKJSD0c2Z2zd1oIhtLG7piz08W3TACLcBGAsYHQ/s320/Book%2BRelease%2Band%2Binauguration%2Bof%2BRose%2BGarden.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-D-HvhKuYvDo/YBA_CjdmutI/AAAAAAAAoC8/zndpVKJSD0c2Z2zd1oIhtLG7piz08W3TACLcBGAsYHQ/s72-c/Book%2BRelease%2Band%2Binauguration%2Bof%2BRose%2BGarden.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_960.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/blog-post_960.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy