کسانوں کے ٹریکٹر مارچ پر پولس کا لاٹھی چارج

  پتھرائو، کئی زخمی، آنسو گیس کے گولے داغے گئے، پولس کی جانب سے امن وامان کی اپیل  نئی دہلی۔۲۶؍جنوری: مرکزی حکومت کے تینوںزرعی قوانین کے خل...


 

پتھرائو، کئی زخمی، آنسو گیس کے گولے داغے گئے، پولس کی جانب سے امن وامان کی اپیل 

نئی دہلی۔۲۶؍جنوری: مرکزی حکومت کے تینوںزرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی آج راجدھانی دہلی میں عظیم الشان ٹریکٹر ریلی ہورہی ہے، کسانوں نے کئی جگہوں پر پولس بریکیڈ توڑ دئیے ہیں۔ پولس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغے جانے کی خبر ہے جس میں کئی زخمی ہوگئے ہی۔ کچھ جگہوں سے پتھرائو کی بھی خبریں مل رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق معینہ وقت سے قبل ہی کسانو ں نے سنگھو بارڈر پر بریکیڈ توڑ دئیے جس کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہوگیا، پولس نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ دلی آنے والے سبھی بارڈر سیل ہیں، لیکن کسانوں کے ہنگامے کی وجہ سے پولس کو امن وامان برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔ دہلی پولس کے ذرائع کے مطابق غازی پور بارڈر کے پاس کسانوں نے بریکیڈ توڑ دئے ہیں، ادھر اکشر دھام نوئیڈا موڑ کے پاس کسانوں اور پولس کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے، کچھ جگہوں پر پرتشدد جھڑپ بھی ہوئی ہے، ٹرک سمیت کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی خبریں مل رہی ہیں، مبارکا چوک پر حالات خراب ہیں، اس کے ساتھ ہی ٹکری بارڈر کے آگے ناگلوئی میں بھی پولس بریکیڈ توڑ دئیے گئے ہیں، کسانوں نے ۳۷ این او سی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، پولس کئی جگہوں پر کوشش بھی کررہی ہے، آنسو گیس کے گولے چھوڑے جارہے ہیں، آئی ٹی او پر بھی کسانوں کا ہنگامہ جاری ہے، کسانوں نے پولس کی بس کو ہائی جیک کرلیا ہے، آئی ٹی او سے لال قلعہ جانے والے راستے پر بھی بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔ جی ٹی کرنال روڈ، آئوٹر رنگ روڈ، بادلی روڈ، مدھوبن چوک، نریلا روڈ پر بھی ٹریفک جام ہی، ان راستوں پرنہ نکلنے کا مشورہ دیاجارہا ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر آباد روڈ، آئی ایس بی ٹی روڈ، پشتہ روڈ، وکاس مارگ، این ایچ ۲۴ روڈ اور نوئیڈا لنک روڈپر بھی ٹریفک درہم برہم ہے۔ دہلی پولس نے کسانوں سے امن وامان کی برقراری کی اپیل کی ہے، آئی ٹی او پر ہنگامے کے دوران تتربتر کرنے کےلیے ٹیر گیس کے گولے چھوڑے گئے۔ روہتک روڈ پر مہاراجہ سورج مل اسٹیڈیم میٹرو کے پاس کسانوں کے ہجوم پر پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔ پولس کے ذریعے کسانوں پر لاٹھی چارج کی ویڈو وائرل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کسانوں کے ٹریکٹر مارچ پر پولس کا لاٹھی چارج
کسانوں کے ٹریکٹر مارچ پر پولس کا لاٹھی چارج
https://lh3.googleusercontent.com/-iUcN0W1UIZw/YA_KVqhjlDI/AAAAAAAEi9M/psQTTRQp21QX-J_VYp7KPQzNWjCFU_6PwCLcBGAsYHQ/w640-h358/WhatsApp%2BImage%2B2021-01-26%2Bat%2B1.20.51%2BPM.jpeg
https://lh3.googleusercontent.com/-iUcN0W1UIZw/YA_KVqhjlDI/AAAAAAAEi9M/psQTTRQp21QX-J_VYp7KPQzNWjCFU_6PwCLcBGAsYHQ/s72-w640-c-h358/WhatsApp%2BImage%2B2021-01-26%2Bat%2B1.20.51%2BPM.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/farmers-protest.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/01/farmers-protest.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy