حضرت شاہ اکبر داناپوری کا 115/واں سالانہ عرس 27/ سے شروع

خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ کے سالانہ عرس اکبری میں بندگان خدا سے شرکت کی گذارش پٹنہ:چودہویں صدی ہجری کے مقبول زمانہ بزرگ اور بہار کے نام...

خانقاہ سجادیہ ابوالعُلائیہ کے سالانہ عرس اکبری میں بندگان خدا سے شرکت
کی گذارش

پٹنہ:چودہویں صدی ہجری کے مقبول زمانہ بزرگ اور بہار کے نامور صوفی شاعر حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری (1843ء- 1909ء) جنہوں نے بندگان خدا کو اخوت و ہمدردی،محبت و انسیت اور استحکام و سالمیت کا درس دیا، جب لوگ اسلام کی روحانیت سے بے زار ہوئے تو انہیں صوفیائے کرام نے تصفیہئ قلب اور انسانیت نواز چہرے کے ذریعہ بے دینوں اور بے راہوں کو راہِ راست پر گامزن کیا، حقیقی انسان وہ ہے جس میں انسانیت ہو، اپنا خیال تو جانور بھی رکھتے ہیں، جو دوسروں کا درد سمجھے اور ضرورت مندوں کی مدد کرے در اصل انسان اسے ہی کہتے ہیں اس طرح کے ارشادات و تعلیمات حضرت شاہ اکبر داناپوری کے اطوار و کردار اور تصنیف و تالیف میں ہمیں واضح طور پر ملتے ہیں، آپ کی شخصیت بالعموم تمام سلاسل میں اور بالخصوص سلسلہئ نقشبندیہ ابوالعُلائیہ میں مجدد کی حیثیت رکھتی ہے، آپ بیک وقت صوفی شاعر، مصنف، مبلغ، متکلم اور مشہور زمانہ صوفی گذرے ہیں، آپ کی تصنیفات علم تصوف،علم حدیث،علم فقہ اور تاریخ و تذکرہ پر گراں قدر ہے وہیں دوسری طرف آپ کی صوفیانہ شاعری آج بھی دلوں کے درد کی دوا بنتی آرہی ہے،آپ حضرت سیدنا امیر ابوالعُلا (آگرہ) کے یادگار تھے، آپ کے ذریعہ سلسلہئ ابوالعُلائیہ کو عالمی سطح پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی، لوگ جوق در جوق داخل سلسلہ ہوتے چلے گئے، مختلف بار کعبۃ اللہ کے اندر داخلی کا شرف بھی حاصل ہوچکا ہے، حضرت شاہ اکبرؔ داناپوری بہار وہ گوہر نایاب ہیں جس پر اہلِ بہار کو ناز ہے۔

حضرت شاہ اکبر داناپوری کی خانقاہ سجادیہ ابوالعلائیہ میں عرس کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں،زائرین کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، یہاں لوگ خلوص نیت کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں اور من کی مراد پاکر بخوشی واپس ہوتے ہیں،حضرت اکبرداناپوری کے پرپوتے اور خانقاہ کے موجودہ سجادہ نشین حضرت حاجی سیدشاہ سیف اللہ ابوالعُلائی صاحب نے ہمیں بتایا کہ دوروزہ عر س کی تقریب اس طرح ہے کہ27/فروری سنیچر کو بعد نماز فجر قرآن خوانی، 9/بجے پہلا قل (حضرت مولانا شاہ ظفر سجاد ابوالعلائی)بعد نماز مغرب محفل تذکیربعد نماز عشادرگاہ شریف پرچادر وگل وعطر پیش کی جائے گی بعدہٗ خانقاہ میں محفل سماع(صوفیانہ قوالی)کا انعقاد ہوگا، عرس کے دوسرے روز اتوار کو 9/بجے دن میں اولیا اللہ کے تبرکات کی زیارت ہوگی جس میں خواجہ بہاؤالدین نقشبندکی کلاہ و تسبیح، مخدوم منعم پاک کی کلاہ،اعلیٰ حضرت قمرالدین حسین کا رومال و خون آلود پیرہن، حضرت شاہ اکبر داناپوری کی جائے نماز و کلا وغیرہ شامل ہے، 10/بجے حضرت شاہ اکبرؔداناپوری پر علمی،وادبی اور تحقیقی مجلہ ”انوارِ اکبری“(جلد اول) کی رونمائی ہوگی بعدہٗ 11/بجے سے قبل اذانِ ظہرمحفل سماع (صوفیانہ قوالی) اور پھرآخری قل(حضرت مولانا شاہ محفوظ اللہ ابوالعُلائی)سے عرس کا اختتام ہوگا، ہمیں امید ہے کہ بندگان خدا اس مبارک موقع پر شریک عرس ہوکر دامن مراد کو گوہرِ مقصود سے مالا مال کریں گے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: حضرت شاہ اکبر داناپوری کا 115/واں سالانہ عرس 27/ سے شروع
حضرت شاہ اکبر داناپوری کا 115/واں سالانہ عرس 27/ سے شروع
https://1.bp.blogspot.com/-sKk6UcPV_dM/YDaFLsRq98I/AAAAAAAApEE/5FmHbHYqTsgzm3LnV0oQSPYG8-lqb-VPwCLcBGAsYHQ/s320/153100410_777989292817561_5326452213136634693_n.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-sKk6UcPV_dM/YDaFLsRq98I/AAAAAAAApEE/5FmHbHYqTsgzm3LnV0oQSPYG8-lqb-VPwCLcBGAsYHQ/s72-c/153100410_777989292817561_5326452213136634693_n.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/115-27.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/115-27.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy