مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 ملزم دیانند پانڈے کی ملکیت کے لیپ ٹاپ کے تعلق سے پنچ گواہ نے گواہی دی ممبئی ہائی کورٹ میں کل کرنل پروہت کی مقدمہ سے سچارج کی عرضداشت پر سما...

 ملزم دیانند پانڈے کی ملکیت کے لیپ ٹاپ کے تعلق سے پنچ گواہ نے گواہی دی

ممبئی ہائی کورٹ میں کل کرنل پروہت کی مقدمہ سے سچارج کی عرضداشت پر سماعت ہوسکتی ہے

ممبئی 1 فروری
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج گواہ نمبر 154 کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی جس کے دوران گواہ نے عدالت کو بتایاسال2008 میں پونے پولس نے اسے بطور پنچ گواہ بننے کے لیئے درخواست کی تھی جس کے بعد اس نے ایک لیپ ٹاپ کے  قبضے لینے کے پنچ نامہ میں بطور پنچ کردار ادا کیا تھا۔
 وکیل استغاثہ اویناس رسال کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سرکاری گواہ نے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ پولس والوں نے ایک خاتون سے ایچ پی کمپنی کا لیپ ٹاپ قبضے میں لیا تھا  جسے اس کی موجودگی میں سیل کیا گیاپھر اس نے پولس کی جانب سے تیار کیئے گئے پنچ نامہ پر دستخط کیئے تھے، سرکاری گواہ نے آج عدالت میں لیپ ٹاپ اور پنچ نامہ پر موجود اس کی دستخط کی تصدیق کی۔
 واضح رہے کہ استغاثہ کا دعوی ہیکہ متذکرہ لیپ ٹاپ ملزم دیانندپانڈے کا ہے جو مالیگاؤں بم دھماکہ سازش کی میٹنگوں کی روداد اس میں محفوظ رکھتا تھا۔
ملزم دیانند پانڈے کے وکیل رنجیت سانگرے کی عدم دستیابی کی وجہ سے عدالت نے ملزم سے جرح کرنے کے لیئے 11 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔اسی درمیان عدالت نے این آئی اے کو حکم دیا کہ وہ عدالت میں کل کسی دوسرے سرکاری گواہ کو پیش کرے اور اپنی سماعت ملتوی کردی۔
دوران کارروائی عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ارشد شیخ، ایڈوکیٹ عادل شیخ(جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) موجود تھے۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 154 گواہوں کی گواہی عمل میں ا ٓچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے  ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کل ممبئی ہائی کورٹ میں کرنل پروہت کی جانب سے اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی عرضداشت پر سماعت ہوسکتی ہے جس میں جمعیۃ علماء نے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے مداخلت کار کی عرضداشت داخل کی ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ میں بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا بی اے دیسائی (سینئر ایڈوکیٹ)پیش ہونگے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-z_bA86onSf0/YBf6CznyfuI/AAAAAAAAoQo/k4mVg2uV4HIpT-CeV0cf8m_72ZmamSq5QCLcBGAsYHQ/s320/malegaon-l1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-z_bA86onSf0/YBf6CznyfuI/AAAAAAAAoQo/k4mVg2uV4HIpT-CeV0cf8m_72ZmamSq5QCLcBGAsYHQ/s72-c/malegaon-l1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/2008.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/2008.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy