مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ

 ہائی کورٹ نے کرنل پروہت  سے سوال کیا کہ اس نے مالیگاؤں بم دھماکہ نہ ہو اس کے لیئے کیا کوشش کی کرنل پروہت کادعوی کہ خفیہ میٹنگوں میں شرکت اس...

 ہائی کورٹ نے کرنل پروہت  سے سوال کیا کہ اس نے مالیگاؤں بم دھماکہ نہ ہو اس کے لیئے کیا کوشش کی

کرنل پروہت کادعوی کہ خفیہ میٹنگوں میں شرکت اس کی ڈیوٹی کا حصہ تھا، اگلی سماعت 24 فروری کو
ممبئی9 فروری
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہت کی جانب سے اسے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے
والی عرضداشت پرآج ممبئی ہائی کورٹ میں بحث شروع ہوئی جس کے دوران ممبئی ہائی کورٹ نے کرنل پروہت سے سوال کیاکہ اس نے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ روکنے کے لیئے کیا اقدامات کیئے تھے کیونکہ دوران بحث کرنل پروہت نے دعوی کیا تھا کہ خفیہ میٹنگوں میں شرکت اس کی ڈیوٹی کا حصہ تھا اور وہ خفیہ معلومات حاصل کرکے اس کے اعلی افسران کو دیتا تھا۔ اس سے قبل کی سماعت پر عدالت نے خفیہ  میٹنگوں میں کرنل پروہت کی موجودگی پر حیرت کااظہار کیا تھا اور اس سے سوال پوچھا تھا کہ وہ آیا کس کے حکم پر ان میٹنگوں میں شرکت کرتا تھا۔
آج جیسے ہی عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس پٹالے نے کرنل پروہت کے وکیل شریکانت شیودے کو کہا کہ ٹرائل کورٹ کو یہ فیصلہ کرنے دیں کہ آیا ملزم کرنل پروہت بے قصور ہے یا اس کا اس بم دھماکہ معاملے میں ہاتھ ہے جس پر شریکانت شیودے نے کہا کہ اگر بیس سال مقدمہ چلنے کے بعد اس کا موکل باعزت بری ہوگیا تو اس کا وقت کون لوٹائے گا اور اس کی بھرپائی کون کریگا لہذا آج عدالت کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا کرنل پروہت کے خلاف مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔
دوران بحث کرنل پروہت کے وکیل نے عدالت سے گذارش کی کہ وہ چند خفیہ دستاویزات پڑھنا چاہتا ہے لہذا عدالت کو تمام لوگوں کو عدالت سے باہر کردینا چاہئے یا ججوں کے چیمبر میں اس کی سماعت کی جائے جس پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ و سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا بی اے دیسائی نے سخت اعتراض کیا اور عدالت کو کہا کہ بند کمرے میں سماعت کرنا ضروری نہیں ہے جس پر جسٹس ایس ایس شندے نے کہا کہ وہ بھی اس بات کے حق میں ہیں کہ کھلی عدالت میں سماعت ہو، حالانکہ این آئی اے کے وکیل سندیش پاٹل نے کرنل پروہت کے وکیل کی درخواست پر ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ بندکمرے میں سماعت کی جاسکتی ہے۔جسٹس شندے نے  کرنل پروہت کے وکیل کو کہا کہ بند کمرے میں سماعت کیئے جانے کے تعلق سے اگلی سماعت پر فیصلہ کیا جائے۔
ایڈوکیٹ ششی کانت شیودے نے بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے سے قبل اے ٹی ایس نے کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ (2)  197کے تحت ضروری خصوصی اجازت نامہ یعنی کے سینکشن آرڈر حاصل نہیں کیا گیا تھا لہذا ملزم کی گرفتاری ہی غیر قانونی ہے۔
 اسی ددرمیان آج عدالتی کارروائی کا اختتام ہوا جس کے بعد عدالت نے بقیہ بحث کے لیئے 24 فروری دوپہر ڈھائی بجے کا وقت مقرر کیا۔
دوران کاررائی ممبئی ہائی کورٹ میں جمعیۃ علماء کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ہیتالی سیٹھ، ایڈوکیٹ کرتیکا اگروال، ایڈوکیٹ ارشد شیخ  موجود تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-FP4XghMbYKE/YCK46oaA9fI/AAAAAAAAogo/K-Pn-W3k-b4tBqBS6Zb9ZXx57oy9_n2pwCLcBGAsYHQ/s320/shrikant-prasad-purohit-1529652473.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-FP4XghMbYKE/YCK46oaA9fI/AAAAAAAAogo/K-Pn-W3k-b4tBqBS6Zb9ZXx57oy9_n2pwCLcBGAsYHQ/s72-c/shrikant-prasad-purohit-1529652473.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/2008_9.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/2008_9.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy