نئی دہلی : فروری 2020 کے آخری ہفتے میں دہلی میں ہوئے بدترین مسلم کش فسادات کے شکار خاندانوں کی بازآبادکاری میں مصروف وزن 2026 نے بازآبادکا...
نئی دہلی :
فروری 2020 کے آخری ہفتے میں دہلی میں ہوئے بدترین مسلم کش فسادات کے شکار خاندانوں کی بازآبادکاری میں مصروف وزن 2026 نے بازآبادکاری کے آخری مرحلے میں پروجیکٹ کی تکمیل پر 15 مکینوں کو گھروں کی چابی دی اور 10 دوکانوں کو دوبارہ شروع کرنے میں متاثرین کی مدد کی اور فساد متاثرہ ایک شخص کو گاڑی کی چابی دی ہے۔

فساد نے شمال مشرقی دہلی کے گڑھی مینڈو،شیو وہار،کھجوری خاص ، مصطفیٰ آباد ، گھونڈا سمیت دیگر علاقوں میں بسنے والے سیکڑوں خاندانوں کی زندگی میں خوف و دہشت ، مایوسی ، پریشانی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں چھوڑا تھا ۔ اس فساد میں 53 افراد کی جان گئی تھی ، درجنوں بچے یتیم ہوگئے تھے لیکن اب یہاں بھی زندگی اب دوبارہ لوٹ رہی ہے ۔
تصویر : فاونڈیشن کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی متاثرین کو چابی دیتے ہوئے