’یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ‘ کی بین الاقوامی رینکنگ میں اے ایم کا بایولوجی و بایو کیمسٹری شعبہ سرفہرست

ریاضی، فزکس اور کیمسٹری میں بھی اے ایم یو نے ہندوستانی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا علی گڑھ، 8/فروری: علی گڑھ مسلم یونیو رسٹی کے صدی سال ...

ریاضی، فزکس اور کیمسٹری میں بھی اے ایم یو نے ہندوستانی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا

علی گڑھ، 8/فروری: علی گڑھ مسلم یونیو
رسٹی کے صدی سال میں اس کے تعلیمی و تحقیقی معیار کا لگاتار اعتراف کیا جارہا ہے جو علیگ برادری کے لئے باعث مسرت ہے۔ اسی کڑی میں امریکی میڈیا ادارے ’یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ‘ نے اپنے تازہ بین الاقوامی رینکنگ سروے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو چار موضوعات میں ہندوستانی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ رینک عطا کی ہے اور ایک بار پھر اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں اے ایم یو کے بلند معیار و مرتبہ کی تصدیق کی ہے۔

موضوع کے اعتبار سے بایولوجی اور بایوکیمسٹری میں اے ایم یو نے سبھی ہندوستانی یونیورسٹیوں اور اداروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست مقام حاصل کیا ہے جب کہ ریاضی، فزکس اور کیمسٹری میں بھی اے ایم یو کو نمایاں مقام عطا کیا گیا ہے۔ 

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے ساتویں سالانہ سروے کے مطابق ’بایولوجی اور بایو کیمسٹری‘ میں اے ایم یو ہندوستانی یونیورسٹیوں اور اداروں میں سرفہرست ہے۔ اس موضوع میں ممتاز یونیورسٹیوں کے چارٹ میں اے ایم یو کو 34.1 کا سبجیکٹ اسکور حاصل ہوا ہے۔ جب کہ 33.7 کے سبجیکٹ اسکور کے ساتھ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور دوسرے نمبر پر، اور آئی آئی ٹی دہلی 31.1 کے سبجیکٹ اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ 

ریاضی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان کا واحد ادارہ ہے جسے اس رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔ فزکس میں ہندوستانی یونیورسٹیوں میں اے ایم یو پانچویں مقام پر ہے جب کہ ہندوستانی اداروں میں وہ گیارہویں مقام پر ہے۔ 

اسی طرح کیمسٹری میں اے ایم یو کو ہندوستانی یونیورسٹیوں میں نواں مقام اور مجموعی اعتبار سے سبھی ہندوستانی اداروں میں اکیسواں مقام عطا کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا ادارے کی اس رینکنگ میں اے ایم یو کے چنندہ شعبہ جات کو ممتاز مقام عطا کئے جانے پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارکردگی ہمارے اساتذہ اور محققین کی مسلسل محنت و سنجیدگی کا صلہ ہے۔ اے ایم یو کے ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوشیں رنگ لارہی ہے اور اس دانش گاہ کی عظمت کا اعتراف بین الاقوامی سطح پر کیا جارہا ہے۔ 

اے ایم یو میں یونیورسٹی رینکنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم سالم بیگ نے بتایا کہ موضوع کے اعتبارسے اس رینکنگ میں اکیڈمک ریسرچ کی کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ’یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ‘ کی موضوعاتی رینکنگ میں ریاضی میں دنیا کے 250 ممتاز اداروں، بایولوجی اور بایوکیمسٹری میں 500، فزکس میں 750، اور کیمسٹری میں 750ممتاز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ’یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ‘ کی بین الاقوامی رینکنگ میں اے ایم کا بایولوجی و بایو کیمسٹری شعبہ سرفہرست
’یوایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ‘ کی بین الاقوامی رینکنگ میں اے ایم کا بایولوجی و بایو کیمسٹری شعبہ سرفہرست
https://1.bp.blogspot.com/-k2SmqKaVdZE/YCEsIAZXzdI/AAAAAAAAoeQ/ea0sUUmm8zohcoUFQcJRZLQD9OsOTpA_wCLcBGAsYHQ/s320/1500x500.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-k2SmqKaVdZE/YCEsIAZXzdI/AAAAAAAAoeQ/ea0sUUmm8zohcoUFQcJRZLQD9OsOTpA_wCLcBGAsYHQ/s72-c/1500x500.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_100.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_100.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy