علی گڑھ، 13/فروری:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس شعبہ کے سابق چیئرمین پروفیسر وسیم احمد (68) کے انتقال پر اے ایم یو وائس چانسلر پر...
ا۔
وائس چانسلر نے اپنی تعزیت میں کہاکہ پروفیسر وسیم احمد کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور ہماری تمام ہمدردیاں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تبارک و تعالیٰ انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ پروفیسر طارق منصور اپنی تعزیت پیش کرنے کے لئے پروفیسر وسیم احمد مرحوم کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
دریں اثناء پولیٹیکل سائنس شعبہ میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ کے اساتذہ نے مرحوم کو شایان شان خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر شعبہ پروفیسر نگار زبیری نے تعزیتی پیغام پڑھتے ہوئے کہاکہ ہم سے کئی لوگ خوش قسمت ہیں جو پروفیسر وسیم احمد کے شاگرد بھی رہے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
پروفیسر وسیم احمد 1988 ء میں پولیٹیکل سائنس شعبہ سے بطور لیکچرر وابستہ ہوئے تھے۔ وہ 1998 میں ریڈر اور 2006 میں پروفیسر ہوئے۔ وہ جنوری 2018ء سے جولائی 2018ء میں اپنی سبکدوشی تک شعبہ کے سربراہ بھی رہے۔