علی گڑھ، 5/فروری: عالمی یومِ کینسر کے موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے رورل ہیلتھ ٹریننگ سنٹر، جواں پر مذاکرہ ...
علی گڑھ، 5/فروری: عالمی یومِ کینسر کے موقع پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے رورل ہیلتھ ٹریننگ سنٹر، جواں پر مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قسم کے کینسر اور تشخیص و علاج کے سلسلہ میں لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی۔
کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے چیئرمین پروفیسر انیس احمد نے کہا کہ کینسر کی فوری شناخت ضروری ہوتی ہے تاکہ مریض کو وقت پر علاج مل سکے۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تبسم نواب نے کہاکہ بیماریوں کے سلسلہ میں عوامی بیداری ضروری ہے۔ انھوں نے کہاکہ کینسر کی جلد تشخیص میں بیداری کا اہم رول ہے جس سے وقت پر علاج ممکن ہوپاتا ہے۔
ڈاکٹر شائستہ پروین (جونیئر ریزیڈنٹ) نے پھیپھڑے کے کینسر کی علامات و اسباب پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے تمباکو مصنوعات کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹر کارتیکاپی (جونیئر ریزیڈنٹ) نے پستان کے کینسر پر گفتگو کی۔ انھوں نے خواتین کو اس کی علامات کے بارے میں بتایا۔
ڈاکٹر امبیکا سارسوت (جونیئر ریزیڈنٹ) نے بچہ دانی کے کینسر کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ مذاکرہ میں مقامی افراد شریک ہوئے۔