ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری کے مسائل و مشکلات پر علی گڑھ میں قومی سیمینار کا انعقاد

علی گڑھ  کے مشہور ریسٹورینٹ چین ’لا شیف‘ نے ایس بی ایونٹ کے اشتراک سے شہر کے ایک ہوٹل میں ایک قومی سیمینار منعقدکیا جس میں ہوٹل صنعت اور فوڈ...

علی گڑھ 
کے مشہور ریسٹورینٹ چین ’لا شیف‘ نے ایس بی ایونٹ کے اشتراک سے شہر کے ایک ہوٹل میں ایک قومی سیمینار منعقدکیا جس میں ہوٹل صنعت اور فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل و مشکلات اور کووِڈ 19کے باعث پڑنے والے اثرات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ مختلف ماہرین نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے انڈسٹری کو مستحکم کرنے اور مسائل کے حل کی تدبیروں پر روشنی ڈالی۔

            ایک روزہ سیمینار میں نئی دہلی اور دیگر خطوں سے ہاسپیٹلٹی اور ہوٹل صنعت کے سو سے زائد ماہرین اور اساتذہ شریک ہوئے۔

            خصوصی مقرر مسٹر یوگیش بھاٹیا (نئی دہلی) نے ہوٹل صنعت سے متعلق اپنے پچیس سالہ تجربات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کو حل کرنے کے لئے نئی سوچ ضروری ہے۔

            انھوں نے کہاکہ یہ ٹکنالوجی کا دور ہے۔ صارفین کو معیاری خدمات چاہئیں اور وقت پر چاہئیں۔ بہت سی چیزیں آن لائن ہوچکی ہیں، اس لئے جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ آج کل ڈھابے بھی معیاری سہولیات پر توجہ دیتے ہیں جس کے باعث لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں اور وہاں پر آنا پسند کرتے ہیں۔

            مسٹر بھاٹیا نے کہا کہ ٹکنالوجی اور صارفین کی ضرورت کو جو اولیت دے گا اس کو کاروبار میں خاطر خواہ کامیابی ملے گی۔ اس لئے جو لوگ اپنی کامیابی چاہتے ہیں وہ اپنی خدمات کو بہتر بنائیں اور صارفین کی نفسیات کا ہر حال میں خیال رکھیں۔ اس کے ساتھ ہی نئی ٹکنالوجی سے بھی جڑیں تاکہ گھر بیٹھے لوگوں تک خدمات پہنچ سکیں۔

            مسٹر یوگیش بھاٹیا نے حاضرین کے مختلف سوالوں کے تشفی بخش جواب دئے۔

            اس موقع پر لا شیف کی جانب سے مسٹر گووند سنگھ راوت، فوڈ کرافٹ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ سے مسعود اسلم اور مسٹر ہاشمی، ایس بی ایونٹ کے اکھل ساگر، رچنا ساگر اور دیگر افراد موجود تھے۔

            پروگرام کے انعقاد کو سبھی نے سراہتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایا اور اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری کے مسائل و مشکلات پر علی گڑھ میں قومی سیمینار کا انعقاد
ہوٹل اور فوڈ انڈسٹری کے مسائل و مشکلات پر علی گڑھ میں قومی سیمینار کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-o5IPtA48fOU/YDPaDcEShRI/AAAAAAAApAU/gZ8et23Vvp8RPU9Uum0mXkZYxE7DfaJ5QCLcBGAsYHQ/s320/Mr.%2BYogesh%2BBhatia%2Bdelivering%2Blecture%2Bon%2BHotel%2BIndustries%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-o5IPtA48fOU/YDPaDcEShRI/AAAAAAAApAU/gZ8et23Vvp8RPU9Uum0mXkZYxE7DfaJ5QCLcBGAsYHQ/s72-c/Mr.%2BYogesh%2BBhatia%2Bdelivering%2Blecture%2Bon%2BHotel%2BIndustries%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_175.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_175.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy