انٹرڈسپلنری برین ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام بین الاقوامی ای-کانفرنس کا انعقاد

علی گڑھ، 5/فروری: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلنری برین ریسرچ سنٹر اور انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز علی گڑھ...

علی گڑھ، 5/فروری: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلنری برین ریسرچ سنٹر اور انڈین اکیڈمی آف نیورو سائنسز علی گڑھ کے اشتراک سے برین ٹیومر کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ای- کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ 

کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ طبی ماہرین کینسر کی جلد شناخت کے لئے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہیں اور اس شعبہ میں لگاتار تحقیق ہورہی ہے مگر یہ آج بھی ایک چیلنج کے طور پر برقرار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کینسر کا درست علاج مرض کی جلد تشخیص پر منحصر ہے۔ اگر کینسر کا پتہ لگنے میں تاخیر ہوجائے تو علاج پیچیدہ ہوجاتا ہے اور بسا اوقات مریض کے بچنے کا امکان ختم ہوجاتا ہے۔ 

پروفیسر منصور نے کہاکہ ا
یک مضمون میں انھوں نے پڑھا تھا کہ امریکہ میں کینسر کے معاملے کم ہوگئے ہیں۔ امریکن کینسر سوسائٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 سے 2017 تک کینسر سے ہونے والی اموات کی شرح میں 2.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ تمباکو نوشی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ 

پروفیسر منصور نے کہاکہ کینسر پر کنٹرول اور مرض پر تحقیق سمیت مریض کی طبی نگہداشت میں بہتری اور مؤثر علاج کے لئے ضروری ہے کہ کینسر کے معاملوں کی درست جانکاری جمع کی جائے۔ 

مہمان اعزازی پروفیسر سبرت سنہا (ایمس، نئی دہلی) نے کہاکہ میڈیکل سائنس نے کینسر کے علاج کے لئے کئی نئی تحقیق کی ہے اور جنییاتی طور سے کینسر کے علاج میں مددگار اسٹیم سیل کی پیداوار کے لئے محققین کوشاں ہیں۔ 

ڈاکٹر کرشچین اے اوپٹز (جرمن کینسر ریسرچ سنٹر، ہائڈلبرگ، جرمنی) نے جرمن کینسر ریسرچ سنٹر میں کینسر میٹابولزم، امینو ایسڈ میٹابولزم، خلیوں کی حرکت اور امّیونولوجی پر ہونے والی تحقیق کے بارے میں بتایا۔ 

پروفیسر علی اصغر (ٹاٹا میموریل سنٹر، ممبئی) نے کہاکہ برین ٹیومر ایک پہیلی اور ایک بڑا چیلنج رہا ہے اور برین ٹیومر کے کامیاب علاج کے موضوع پر تحقیق جاری ہے۔ انھوں نے کہاکہ چیلنجز کی شناخت کے لئے طبی ماہرین اور لیباریٹری میں کام کرنے والے سائنسدانوں کو زیادہ مہارت دکھانی ہوگی۔ 

کانفرنس کے سرپرست پروفیسر راکیش بھارگو (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) نے کینسر کے سلسلہ میں بیداری پر زور دیا۔ انھوں نے کہاکہ کینسر کے کئی معاملوں کو طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لاکر روکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر جانچ کی اہمیت کے بارے میں بھی لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے۔ 

پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج) نے برین ٹیومر سے وابستہ امور مثال کے طور پر مریضوں کی عمر، خاندانی حیاتیاتی پس منظر، کیمیائی پہلو اور دیگر اسباب پر روشنی ڈالی۔ 

استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے آرگنائزنگ چیئرمین پروفیسر آصف علی نے کہاکہ اپنے قیام کے بعدسے انٹرڈسپلنری برین ریسرچ سنٹر دماغی سائنس کے مختلف موضوعات پر تحقیق میں مصروف ہے اور نیورو ڈیجنریٹیو اور نیورو-آنکولوجیکل امراض پر تحقیق کی جارہی ہے۔ 

آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر مہدی حیات شاہی نے افتتاحی اجلاس کی نظامت کی اور شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: انٹرڈسپلنری برین ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام بین الاقوامی ای-کانفرنس کا انعقاد
انٹرڈسپلنری برین ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام بین الاقوامی ای-کانفرنس کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-w0zADeQwuRs/YB1Kqi4uPqI/AAAAAAAAoZU/Qqn2X1GkEa4wTbNCyxAioj48270v4JA7QCLcBGAsYHQ/s320/International%2Be%2BConference%2Bon%2BBrain%2BTumors%2B2021.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-w0zADeQwuRs/YB1Kqi4uPqI/AAAAAAAAoZU/Qqn2X1GkEa4wTbNCyxAioj48270v4JA7QCLcBGAsYHQ/s72-c/International%2Be%2BConference%2Bon%2BBrain%2BTumors%2B2021.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_22.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_22.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy