علی گڑھ، 10/فروری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پیڈیاٹرک اینڈ پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ نے ’موبائل ڈینٹل فوٹوگرافی‘ کے م...
علی گڑھ، 10/فروری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پیڈیاٹرک اینڈ پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ نے ’موبائل ڈینٹل فوٹوگرافی‘ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار کا اہتمام کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ویبھو پاٹنی نے طبی جانچ اور ریکارڈ محفوظ کرنے وغیرہ کے عمل میں موبائل ڈینٹل فوٹوگرافی کی معنویت اور طبی عملہ کے لئے صحت مند جسمانی حرکات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر ویبھو نے کہا کہ کلینیکل فوٹوگرافی میں ڈجیٹل امیجنگ کی ایجاد ایک بہت کارآمد چیز ہے کیونکہ اس کی وجہ سے تصویر کھینچنے اور فلم پر مبنی فوٹوگرافی کے درمیان تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھوں نے کہاکہ کلینیکل پریکٹس کے دوران جسمانی نقصان کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے سائنسی طریقہ اپنایا جارہا ہے اور طبی عملے کے بیٹھنے کے طور طریقوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔
فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو اور ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے ویبینار کے موضوع کو سراہتے ہوئے شرکاء کے لئے اسے مفید قرار دیا۔
پیڈیاٹرک اینڈ پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ کی سربراہ پروفیسر دِوّیا سنجے پروگرام کی آرگنائزنگ چیئرپرسن اور ڈاکٹر صدف غنی کوآرڈنیٹر تھیں۔ ڈاکٹر صائمہ یونس خان نے سوال و جواب سیشن کی نظامت کی، جب کہ پروفیسر ایم کے جندل نے اظہار تشکر کیا۔