اورنگ آباد 2 فروری خواتین کے مذہبی و سماجی مسائل پر شائع کتاب "سماجی خرابیاں اور مومنانہ فکر" مؤلفہ رابعہ بیگم حفیظ اللہ صدیقی کی ...
اورنگ آباد 2 فروری
خواتین کے مذہبی و سماجی مسائل پر شائع کتاب "سماجی خرابیاں اور مومنانہ فکر" مؤلفہ رابعہ بیگم حفیظ اللہ صدیقی کی کتاب کا رسم اجراء
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد کے دفتر واقع مرزا ورلڈ بک ہاؤس قیصر کالونی میں ڈاکٹر مرزا خضر بیگ ک
ے ہاتھوں عمل میں آیا. اس وقت جناب احمد اقبال ،ڈاکٹر اشفاق اقبال ،جاوید اقبال موجود تھے. مرزا عبدالقیوم ندوی نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ معاشرہ کی اصلاح کے لیے خواتین قلم اٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ سماج میں نمایاں تبدیلی کی خواہ ہیں.. اس کتاب میں نہایت ہی عام فہم زبان میں موجودہ سماجی و معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اصلاح معاشرہ کے لیے کوشاں سماجی مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے لیے بہترین رہنمائی کی گئی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ کتاب ایک خاتون نے تالیف کی بے.

مرزا خضر نے کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مختصر مگر جامع کتاب میں خواتین کے بنیادی حقوق کے ساتھ معاشرہ کی اصلاح کے لیے جس ایمان و یقین کی ضرورت ہوتی ہے اس کو بھی قرآن و حدیث کی روشنی میں میں تفصیل سے بیان کردیا ہے.. نکاح، طلاق، خلع اور نکاح ثانی سے متعلق شرعی احکامات کو آسان عام فہم زبان میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ مسلم معاشرہ کی صورتحال پر بہترین تجزیہ پیش کرتے ہوئے ان مسائل کا حل بھی پیش کیا ہے جو بہت بڑی بات ہے.
احمد اقبال نے کہا کہ اورنگ آباد ایک تاریخی شہر ہے اور یہاں سے کئی اہل کمال خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں .زیر نظر کتاب کی مؤلفہ نے معاشرہ کی اصلاح کو ایک اہم فریضہ سمجھتے ہوئے ایک بہترین کتاب تالیف کی بے جس میں خواتین سے متعلق تقریباً بنیادی باتوں اور مسائل کو جمع کردیا ہے گویا دریا کو کوزے میں سمودیا ہے.
کتاب اورنگ آباد شہر کی مشہور و معروف علمی ادبی، دینی کتابوں کی دکان مرزا ورلڈ بک ہاؤس قیصر کالونی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء اورنگ آباد مہاراشٹر سے حاصل کی جا سکتی ہے. قیمت 50 روپے اور ڈاک خرچ کے ساتھ 80 روپے..
پروگرام میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر اشفاق اقبال نے انجام دیئے جبکہ کلمات تشکر جاوید اقبال نے ادا کیے.. پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرزا طالب بیگ نے اپنا گرانقدر تعاون پیش کیا.