جے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ میں حدائق بخشش اور تاج الشریعہ پر پی ایچ ڈی کا وائیوا

امام احمد رضا خان اور اختر رضا خان کی ادبی خدمات قابل فخر:پروفیسر سید شاہ حسین احمد ۔ جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے شعبہئ اردو میں صدر شعبہ...

امام احمد رضا خان اور اختر رضا خان کی ادبی خدمات قابل فخر:پروفیسر سید شاہ حسین احمد

۔ جے پرکاش یونیورسٹی، چھپرہ کے شعبہئ اردو میں صدر شعبہئ اردو پروفسیر ارشد مسعود ہاشمی کی صدارت میں آج تین مختلف موضوعات پرپی ایچ ڈی کے لیے بالمشافہ امتحانات کا انعقاد ہوا۔ محمد پرویز عالم نے شعبہئ اردو کے استاد ڈاکٹر مظہر کبریا کی نگرانی میں اپنا مقالہ بعنوان ’تاج الشریعہ اختر رضا خان کی شخصیت اور ادبی خدمات‘ مکمل کیا تھا۔ وائیوا کے لیے ویر کنور سنگھ یونیورسٹی کے شعبہئ اردو کے استاد پروفیسر سید شاہ حسین احمد تشریف لائے تھے۔ صدر شعبہ پروفیسر ارشد مسعود ہاشمی نے ان زبانی امتحانات کے لیے بیرونی ممتحن کے طور پہ تشریف لائے مہمان کا استقبال کرتے ہوئے پروفیسر سید شاہ حسین احمد کا تعارف پیش کیا اور ان کی ادبی خدمات پہ روشنی ڈالی۔ انھوں نے خانقاہ ارزانی، پٹنہ کی علمی اور معاشرتی خدمات کے ساتھ ہی اس خانقاہ کی روایتوں میں علم اور حصول علم کے رجحانات، اس کی تعمیر پسندی اور خدمت خلق کے پہلوؤں کے ذکر کے دوران خانقاہوں سے وابستہ حضرات میں شعر و شاعری کے تعمیری عناصر کی اہمیت پہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ہاشمی نے اس موقع پر موجود شعبہئ اردو کے دو سابق صدور پروفیسر نبی احمد اور ڈاکٹر عبدالمالک کے تئیں بھی اظہار تشکر کیا۔

بیرونی ممتحن پروفیسر سید شاہ حسین احمد نے سوال و جواب کے دورانامام احمد رضا خان اور اختر رضاخان کی ادبی اہمیت کو بطور خاص اہم تصور کیا اور کہا کہ ان کی حیثیت ایسے نابغہئ روزگار کی ہے جن کی ذات میں انجمنیں سمائی تھیں۔ محدث، فقیہ اور عالم با عمل ہونے کے ساتھ ہی انھوں نے اردو ادب پر بھی گراں بہا احسانات کیے ہیں جو ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔اختر رضا خان بریلوی نے مختلف موضوعات پہ لکھا ہے اور وہ کثیر ا لتصانیف بھی تھے۔ اس لحاظ سے ان دونوں کی ادبی حیثیت کو تابندہ و منور کرنا ایک ادبی فریضہ کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ ڈاکٹر مظہر کبریا نے امام احمد رضاخان فاضل بریلوی اور اختر رضا خان بریلوی کی ادبی خدمات کو قابل قدر ٹھیراتے ہوئے کہا کہ اردو کے تعمیری ادب کی تاریخ میں ان دونوں کی حیثیت سنگ میل کی ہے۔ محمد پرویز عالم نے اپنی تھیسس سے متعلق سوالات کے تشفی بخش جوابات دیتے ہوئے اختر رضا خان بریلوی کی شخصیت اور ادبی خدمات کے سلسلے میں اپنے مطالعہ کے نتائج سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ 

دوسرے ریسرچ اسکالر رجب عالم غوثی نے شعبہ کے سبکدوش استاد ڈاکٹر عبدالمالک کی نگرانی میں امام احمد رضاخان بریلوی کی تصنیف ’تاج الشریعہ‘ پر اپنا مقالہ مکمل کیا تھا۔ پروفیسرسید شاہ حسین احمد اس مقالہ کے بالمشافہ امتحان کے بھی بیرونی ممتحن تھے جس کے دوران’حدائق بخشش‘ کے حوالے سے امام احمد رضا خان کی نعت گوئی اور ان کی ادبی اہمیت پہ پروفسیر سید شاہ حسین احمد نے تفصیلی گفتگو کی۔ 

شعبہ کے سابق صدر پروفیسر نبی احمد نے پروفیسر سید شاہ حسین احمد سے اپنے مراسم کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ہشت جہت شخصیت پہ روشنی ڈالی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے زبانی امتحانات سے متعلق یہ دونوں موضوعات ایسے ہیں جن پہ مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شعبہ کے سابق صدر اور رجب عالم غوثی کے مقالہ کے نگراں ڈاکٹر عبدالمالک کی مساعی ئ جمیلہ سے شعبے کو امام احمد رضا خان اکیڈمی، بریلی کی تصانیف کا قیمتی تحفہ بھی موصول ہو تھا۔ انھوں نے ’حدائق بخشش‘ کے اسلوب پر بھی سیر حاصل روشنی ڈالی۔

دونوں زبانی امتحانات سے قبل ڈی اے وی پی جی کالج، سیوان میں صدر شعبہئ اردو ڈاکٹر تنویر اختر نور کی نگرانی میں لطیف الرحمن کے ذریعہ مکمل کیے گئے تحقیقی مقالہ بعنوان ’دارالعلوم دیوبند کی ادبی خدمات‘ کا پری سبمشن وائیوا بھی منعقد ہوا جس میں دارالعلوم کی بے نظیر ادبی خدمات پہ گفتگو کی گئی۔ ان تمام امتحانات کے دوران شعبہ کے استاد ڈاکٹر مظہر کبریا، سبکدوش اساتذہ کرام پروفیسر نبی احمد اور ڈاکٹر عبدالمالک، ڈی اے وی کالج سیوان کے صدر شعبہئ اردو ڈاکٹر تنویر اختر نور، راجیندر کالج چھپرہ کے صدر شعبہئ اردو ڈاکٹر علاؤالدین خان کے ساتھ ہی دیگر شعبوں کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ شعبہ کے ریسرچ اسکالرز اور طالبعلموں میں سمیع احمد،محمد شاہد، نور فاطمہ،زہرہ بتول، لاڈلی پروین، معصوم رضا،مرجان علی، آفتاب عالم، اعظم حسین، نور جہاں وغیرہ نے بھی تمام سرگرمیوں میں تعاون دیا۔  


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ میں حدائق بخشش اور تاج الشریعہ پر پی ایچ ڈی کا وائیوا
جے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ میں حدائق بخشش اور تاج الشریعہ پر پی ایچ ڈی کا وائیوا
https://1.bp.blogspot.com/-9Rug_amNDtE/YCUxtVRqFjI/AAAAAAAAokA/wogCy5NtBAgCVuwANt_QSKcpjcZRiVYaACLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210211-WA0049.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-9Rug_amNDtE/YCUxtVRqFjI/AAAAAAAAokA/wogCy5NtBAgCVuwANt_QSKcpjcZRiVYaACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210211-WA0049.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_299.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_299.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy