علی گڑھ، 10/فروری: پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی آئندہ 15/فروری سے فیکلٹی آ ف تھیولوجی کے نئے ڈین ہوں گے۔ ان کی مدت کار دو برس ہوگی۔ پروفیسر س...
علی گڑھ، 10/فروری: پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی آئندہ 15/فروری سے فیکلٹی آ ف تھیولوجی کے نئے ڈین ہوں گے۔ ان کی مدت کار دو برس ہوگی۔ پروفیسر سعود عالم قاسمی کا تدریس و تحقیق کا تجربہ 32 برسوں پر محیط ہے۔ انھوں نے 15 پی ایچ ڈی مقالوں کی رہنمائی کی ہے اور تین سو سے زائد تحقیقی مضامین تحریر کئے ہیں۔ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سمیت 14/علمی و دینی اداروں سے وابستہ ہیں۔