پاکستان مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری کا انتقال

لدھیانہ جامع مسجد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد۔شاہ جی کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی  لدھیانہ10،ابن ام...

لدھیانہ جامع مسجد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد۔شاہ جی کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی 

لدھیانہ10،ابن امیر شریعت سید عطاء المہیمن بخاری(۱۸) صدر مجلس احرار اسلام پاکستان کے انتقال کے بعد آج یہاں مجلس احرار اسلام بھارت کے صدر دفتر جامع مسجد لدھیانہ میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت احرار ہند کے قومی صدر و شاہی امام پنجاب حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے فرمائی، اس موقعہ پر نائب شاہی امام قائد احرار مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، بزم حبیب کے صدر غلام حسن قیصر، ہریانہ احرار کے صدر قاری سعید الزماں کھزرابادی، مفتی جمال الدین احرار، محمد مستقیم احرار، شاہنواز خان احرار، قاری محمد محترم، اور جامعہ حبیبیہ لدھیانہ کے طلبہ خاص طور پر موجود تھے، اس موقعہ ختم قرآن پاک کے بعد امیر احرار شاہ جی سید عطاء المہیمن بخاری مرحوم کے دعاء کروائی گئی، تعزیتی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صدراحرارشاہی امام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی نے کہا کہ اس غم میں ہم شاہ جی رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان کے برابر کے شریک ہیں سید عطاء المہیمن بخاری مرحوم کے انتقال سے صرف احرار کا ہی نہیں بلکہ ہمارا ذاتی نقصان بھی ہوا، شاہ جی کے خاندان سے رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی رحمتہ علیہ سے ایسا قلب و جان کا تعلق رہا ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی، ہم بچپن میں حبیب و بخاری کے قصے سن کر ہی بڑے ہوئے ہیں،مولانا حبیب الرحمن ثانی نے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور انکے فرزندوں کی مجلس احرار اسلام میں خدمات سب سے نمایا ہیں اور تاریخ ہمیشہ ان سرفروشان اسلام کو یاد رکھے گی، انہوں نے کہا کہ میرے دادا، رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی مرحوم اور شاہ جی علیہ رہماء تحریک آزادی ہند اور تحریک تحفظ ختم نبوتؐ کے وہ رہنماء ہیں کہ جن کی قیادت سے ہندو پاک میں آج بھی احرار مستفیض ہو رہے ہیں جماعت احرار میں بے باکی، جرائے اور استقامت، کی بنیاد ان ہی حضرات نے رکھی تھی، ان حضرات کا ہی استقلال تھا کہ انگریز اور اسکے توڈی دونوں ہی شکست سے دو چار ہوئے، انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت گرچہ شاہ جی پاکستان کے اور رئیس الاحراربھارت کے ہو گئے لیکن دونوں میں آپس تعلق اور محبت میں کوئی کمی نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ سید عطاء المہیمن بخاری مرحوم اپنے والد محترم امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے حقیقی وارث اور عملی ترجمان تھے، آپ نے جس انداز سے احرار کی قیادت کی اور وقتا فوقتا الگ الگ حکومتوں کے دور میں اپنے موقف پر ڈٹے رہے، انہوں نے کہا کہ ہم دعاء گو ہیں کہ پاکستان میں احرار کو اس خانوادے کی سرپرستی حاصل رہے اور پیغام احرار اسی طرح جاری رہے، 

 

   

 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پاکستان مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری کا انتقال
پاکستان مجلس احراراسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری کا انتقال
https://1.bp.blogspot.com/-GaPuz832fKA/YCPgdTvFnLI/AAAAAAAAoig/k5ZXcgOXpB8Xv5CXPgj-M1kTlqGvwcHaQCLcBGAsYHQ/s0/FB_IMG_1612954353158.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-GaPuz832fKA/YCPgdTvFnLI/AAAAAAAAoig/k5ZXcgOXpB8Xv5CXPgj-M1kTlqGvwcHaQCLcBGAsYHQ/s72-c/FB_IMG_1612954353158.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_448.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_448.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy