لکھنؤ، کو انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک نمائندہ منڈل بریلی گیاجس میں اترپردیش کے صدرڈاکٹر متین خان صاحب کی قیادت میں اتر پردیش کے سکریٹری مب...
لکھنؤ، کو انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک نمائندہ منڈل بریلی گیاجس میں اترپردیش کے صدرڈاکٹر متین خان صاحب کی قیادت میں اتر پردیش کے سکریٹری مبین رضوی صاحب کی نگرانی میں اترپردیش سکریٹری ڈاکٹر کلیم اشرف و ضلع صدرفاروق میاں رامپور سے ان کے ساتھ توحید علی، زبیرخان، شعبان خان، مولانا مقیم سنبھل سے مولانا جاوید اختر نبی الدین کے ہمراہ ریحان کے والد مولانا سلیم اعجاز نگر بریلی سے ملاقات کر ان سے حال چال معلوم کیا۔ حال ہی میں ریحان کو کچھ سماج دشمن عناصر نے سبکدوش فوجی
نندن سنگھ نے ریحان و شاہ رخ کی رات بھر پٹائی کرکے اسے موبلنچنگ کرکے مار دیاگیا۔حد تو تب ہوگئی جب پولس کو علاج کرانا چاہئے تھامگر پولس نے بھی پٹائی کی جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ اور پولس نے الٹا الزام ان غریب مظلوموں پر لگادیا کہ چوری کرنے آئے تھے۔ ڈاکٹر متین خان نے کہاکہ اب اتر پردیش میں عدالتوں کا کام پولس و سماج دشمن عناصر کے ذریعہ ہو رہاہے۔ مسلم لیگ کی مانگ ہے کہ سبھی ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرایکشن لیاجائے اور ریحان کے گھر والوں کو50لاکھ کا معاوضہ دیاجائے اور گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے۔