طلباء و اساتذہ سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں- شیخ عبدالرحیم سر ممبئی: ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے ریاست مہاراشٹر کے گورنر سے مختلف مس...
طلباء و اساتذہ سمیت تمام مسائل حل کیے جائیں- شیخ عبدالرحیم سر
ممبئی: ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے ریاست مہاراشٹر کے گورنر سے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے بالمشافہ ملاقات کی درخواست کو گورنر مہاراشٹر نے قبول کرتے ہوئے ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے وفد کو خصوصی دعوت نامے کے ذریعے سے اجازت دی-
ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے وفد نے آج گورنر مہاراشٹر سے راج بھون میں ملاقات کی اور زیر التوا مسائل پر گفت شنید کرکے ایک تحریری مطالباتی محضر پیش خدمت کیا جس میں؛
(1) اقلیتی طلباء کو ملنے والی اسکالرشپ میں آنے والی تمام رکاوٹ اور دشواریوں کو دور کیا جائے.
(2 ) مسلم سماج کو تعلیمی میدان میں ٪10 فیصد ریزرویشن دیا جائے
(3 ) نان گرانٹ مدارس و اساتذہ کو گرانٹ منظور کیا جائے.
(4) کورونا بیماری کی وجہ سے کے جی تا پی جی تک زیر تعلیم طلباء کو مفت کتابیں فراہم کی جائے.
اپنے محضر نامہ میں ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن نے ملاقات کا موقع دیے جانے پر گورنر سے شکریہ کلمات بھی پیش کیے۔
اس وفد میں ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم سر، امول کلکرنی، سید عبدالرحیم سر، سنہرا بیگم شیخ، سید تعظیم سر وغیرہ موجود تھے۔