جمعیۃعلماء کی اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف مہم نشہ ایک تباہ کن عادت ہے،

نشہ سے نوجوانوں کی صحت اور صلاحیتیں متاثرہورہی ہیں:مولانا حلیم اللہ قاسمی ممبئی 10/فروری :  نشہ ایک تباہ کن عادت ہے،جو نہ صرف انسان بلکہ ا...

نشہ سے نوجوانوں کی صحت اور صلاحیتیں متاثرہورہی ہیں:مولانا حلیم اللہ قاسمی

ممبئی 10/فروری : 
نشہ ایک تباہ کن عادت ہے،جو نہ صرف انسان بلکہ اس کے گھر،معاشرے اورپوری قوم و ملک کو تباہ کردیتی ہے۔کسی بھی قوم کو ترقی پر لے جانے کے لئے نوجوان ہی اس کا اثاثہ ہوتے ہیں۔لیکن نسل نو جس تیزی سے منشیات کی طرف مائل ہورہی ہے یہ صورت حال حیرت انگیز اور خوف زدہ کردینے والی ہے۔اس سے نوجوانوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے قریشی مسجد ٹاٹا نگر،گونڈی،ممبئی میں جمعیۃ علماء گونڈی کے اجلاس مجلس منتظمہ سے خطاب کے دوران کیا۔ 
مولانا محسن علی خان صدر جمعیۃعلماء گونڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس مجلس منتظمہ میں مولانا حلیم اللہ قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نشہ کسی بھی چیز کا ہو فطرت کے تقاضوں سے جنگ کے مترادف ہے۔تشویشناک بات یہ ہے کہ منشیات سے سب سے زیادہ نو جوان نسل متاثر ہورہی ہے۔منشیات کے استعمال کی بنیادی وجہ دین سے دوری اور اس کے نقصانات سے بے خبری،اور بے روزگاری بھی ہے۔ 
مولانا نے یہ بھی فرمایا کہ ہمیں منشیات کے استعمال کے اسباب پر روک تھام کی ضرورت ہے، جب تک ہم اس پر روک تھام نہیں کریں گے منشیات کے استعمال پر قابو پانا مشکل ہوگا۔ہمیں اپنی اولاد کی بہترین تربیت اور ان کی دیکھ ریکھ کرتے رہنا چاہئے۔اور اس بات پر خاص خیال رکھنا چاہئے کہ کہیں وہ غلط صحبت میں پڑ کربری عادتوں کے شکار نہ ہوجائیں۔ اس کے ساتھ ہی منشیات کے سد باب اور اصلاح معاشرہ مہم کے سلسلہ میں مسجد مسجد، محلہ محلہ،گلی گلی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔اور اصلاح معاشرہ کے عنوان پرتحریک چلا کر دلجمعی کے ساتھ مستقل کام کرتے رہنے کی ترغیب دی۔
مولانا نے مسلم نوجوان بچوں اور بچیوں کے غیر مذہب میں شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔اور فرمایا کہ ارتدادا بچوں کا ہو یا بچیوں کا دونوں باعث تشویش ہے۔ اس کی بہت ساری وجوہات ہیں،منجملہ’مخلوط عصری تعلیم،ایک دوسرے سے معاشقہ،والدین کی لاپرواہی‘وغیرہ شامل ہیں۔اس لئے ہمیں بچوں اور بچیوں کی تربیت ابتدائی مرحلہ میں اپنے گھروں سے کرنے،ایمان،ا
خلاق، بنیادی تعلیمات کی طرف توجہ دینے اور دینی و ملی حمیت اور فکر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ ارتداد کسی بھی وجہ سے ہوکسی بھی مسلمان کے مرتد ہونے کی وجہ کمزور ایمان،تربیت میں کمی اور ایسے ماحول کا ہونا ہے جس سے گمراہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 
مولانا محسن علی خان نے اپنے صدارتی خطاب میں اجلاس کے اغراض و مقاصدپر روشنی ڈالی،اور ضرورتمندوں کی خبر گیری کے لئے تشکیل دی گئی محلہ کمیٹی کے امدادی اور فلاحی کاموں کاگزاری پیش کی،اور نوجوانوں میں نشہ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ حاضرین مجلس نے اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں پیش کی گئی تجویز پر عمل کرنے کا عزم کیا۔آخر میں مولانا صدرعالم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء گونڈی نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں بڑی تعداد میں اراکین جمعیۃ علماء،سماجی وملی سرکردہ افراد اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔جن میں مولانا مبارک ندوی،مفتی احمد قاسمی،مفتی شرف الدین قاسمی،حافظ شمس الحق،حافظ عبد الباری،حافظ عبد الرشید اور اسلم بھائی قابل ذکر ہیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جمعیۃعلماء کی اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف مہم نشہ ایک تباہ کن عادت ہے،
جمعیۃعلماء کی اصلاح معاشرہ اور نشہ مخالف مہم نشہ ایک تباہ کن عادت ہے،
https://1.bp.blogspot.com/-dsKK_c9mESs/YCPFUXEzuwI/AAAAAAAAohc/QM_yWQN4TC0gq7QYXYObbCcoOwTgc6MswCLcBGAsYHQ/s320/Anti%2BDrug%2BCampaing%2BJamiat%2B10%2Bfeb.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-dsKK_c9mESs/YCPFUXEzuwI/AAAAAAAAohc/QM_yWQN4TC0gq7QYXYObbCcoOwTgc6MswCLcBGAsYHQ/s72-c/Anti%2BDrug%2BCampaing%2BJamiat%2B10%2Bfeb.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_481.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_481.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy