آگرہ، کاتیایان گروپ کے بینر کے تحت چندپنت کی ہدایتکاری میں بھوجپوری فلم میں ولن کاکردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار پردیپ راوت اُور فلم اد...
آگرہ، کاتیایان گروپ کے بینر کے تحت چندپنت کی ہدایتکاری میں بھوجپوری فلم میں ولن کاکردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار پردیپ راوت اُور فلم اداکار انند کے ساتھ پوری کاسٹ ہوٹل چانکئے میں میڈیا کے سامنے پیش ہوئے،
میڈیا کو خطاب کرتے ہوپردیپ راوت نے کہا کہ ماہی ایک اچھی کہانی ہے، اس میں اُن کا منفی کردار ہے، جسے لوگ بہت پسند کریں گے، آگرہ میں اس کی شوٹنگ ویلنٹائن ڈے سے شروع ہوئی تھی،یہ شوٹ محبت کے شہر میں کی گئی تھی جو اس کے لئے یادگارر ہے گی،
اس کے علاوہ فلم کا ہیرو آنند اوجھا جو ا س وقت محکمہ پولیس میں بطور انسپکٹر کام کررہا ہے، وہ ڈیوٹی کے ساتھ شوٹنک پر بھی وقت دینے کے اہل ہیں، اس فلم کی اداکارہ کے طور پر نیتا دھونن نظر آئیں گی، وہ نیپا کی رہائشی ہیں،
فلمساز ارون کمار مشراہیں، اس کے علاوہ فلم میں سنجے پانڈے، ایاذ خان، جنید شیخ، شیویش دیوناتھ، سنجے مہانند، سی پی بھٹ، ہرشیت سریواستو، انوپ اروڈا، ارون مشرا، نریندر کھٹکا، پر شانت تمراکر اس کرادا میں ہوں گے، فلم کے پروڈیوسر آڈیا گپتا اور جیوتی دنیش، ایگزیکٹو پروڈیوسر رتیش وندنا سریواستووا ہیں، ڈی او پی پوریشوتم پردھان، اسکرین پلے ڈائیلاگ، منیش کشور،پی آر او آریان پانڈے، گیت وریندر پانڈے، شیام دیہاتی اور اوم جھا کی موسیقی ہے، کوریوگرافر کانو مکھرجی، رام جی لامیچانے ہوں گے، کاسٹنگ میتھلیش تیواری کی ہے، پریس لانفریس میں عارف ہاشمی اور وندنا پرساد خاص طور پر موجو د رہے،