ممبئی : ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے آج ممبئی میں وزیر اقلیت و اوقف نواب ملک کی خدمت میں ایک مطالباتی محضر پیش کیا گیا اور اقلیتی اساتذ...
ممبئی : ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے آج ممبئی میں وزیر اقلیت و اوقف نواب ملک کی خدمت میں ایک مطالباتی محضر پیش کیا گیا اور اقلیتی اساتذہ و طلبا کے زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، مطالباتی محضر میں، (1) اقلیتی طلبا دی جانے والی اسکالرشپ اسکیم تمام رکاوٹیں دور کی جائیں اور جانچ مہم کو منسوخ کیا جائے (2) زیر ملازمت ٹی ای ٹی فیل اساتذہ کی ملازمت ختم نہ کی جائے
(3) مسلم سماج کو تعلیم اور ملازمت میں %10 فیصد ریزرویشن دیا جائے (4) تاریخی شہر اورنگ آباد میں اردو گھر منظور و تعمیر کیا جائے (5) اقلیتی سماج کے صد فیصد طلبا کو اسکالرشپ دی جائے (6) اقلیتی طلباء کے لیے بنیادی سہولیات اور ہوسٹل تعمیر کیے جائیں، اس موقع پر وفد میں شیخ عبدالرحیم، شیخ وسیم، شاہ رخ پٹھان، شفیق پٹھان وغیرہ موجود تھے