کثیر تعداد میں مختلف امراض کے مریضوں کا چیک اپ اور دوائیں دی گئیں ممبئی 11/ فروری ممبئی کے مضافات مسلم اکثریتی علاقہ مالونی میں جمعیۃ عل...
کثیر تعداد میں مختلف امراض کے مریضوں کا چیک اپ اور دوائیں دی گئیں
ممبئی 11/ فروری
ممبئی کے مضافات مسلم اکثریتی علاقہ مالونی میں جمعیۃ علماء حلقہ مالونی ملاڈ ویسٹ ممبئی میں گزشتہ روز ”ٹریڈینٹ ہاسپٹل اور جمعیۃعلماء مالونی،ملاڈ ویسٹ،ممبئی“کے اشتراک سے مفت میڈیکل،آئی اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جمعیۃعلماء مالونی ملاڈ ویسٹ کے صدر قاری محمد یونس چودھری کی صدارت اور ڈاکٹر اسرار احمد کی نگرانی میں ڈاکٹر انل یادو،ڈاکٹر پرینکا شکلا،ڈاکٹر شانتولوکرے،ڈاکٹر کملیش نائک،ڈاکٹر روی ترپاتھی،ڈاکٹر نتیش آلوی،ڈاکٹر روچی سنگھ،ڈاکٹر وصی اختر،ڈاکٹر عاصم انعامدار،ڈاکٹر تابش،ڈاکٹر نہال پٹھان،ڈاکٹر صابر خان،ڈاکٹر مرتضیٰ،ڈاکٹر شکیل احمد نے معاون عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں مردوں،عورتوں اور بچوں کا طبی معائنہ کیا اور دوائیں فراہم کی۔
ڈاکٹروں نے اس کیمپ میں کثیر تعداد میں مریضوں کامعائنہ کرکے ان کے مرض کی تشخیص کی۔کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی لیڈی ڈاکٹرزسے معائنہ کروا یا۔
اس کیمپ میں جنرل فزیشین،شوگر،ہارٹ،ناک کان گلے،سینہ، جلد،ماہر امراض نسواں،آنکھوں کے اسپیشلٹ اور ڈینٹل سرجن وغیرہ
کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا،اور مرض کی تشخیص کے بعد مفت دوائیں فراہم کی۔
کے ڈاکٹروں نے معائنہ کیا،اور مرض کی تشخیص کے بعد مفت دوائیں فراہم کی۔
اتوار کو صبح 10سے شام 5بجے تک یہ طبی کیمپ جاری رہا،جس سے قرب وجوار کے لوگوں نے بڑی تعداد میں استفادہ کیا۔
قاری محمد یونس (صدر جمعیۃ علماء مالونی،ملاڈ ویسٹ ممبئی)نے کہا کہ مختلف میدانوں میں خدمت خلق اور بندگان خدا کو راحت پہونچانے،مجبور وں اور ضرورت مندوں کے حفظان صحت وغیرہ کے لئے جمعیۃ علماء مختلف انداز میں کیمپ لگاتی رہی ہے۔اسی جذبہ اور قدیم روایت کے پیش نظرآج کا یہ مفت طبی کیمپ ہے،جس سے علاقہ کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔
اس میڈیکل کیمپ میں اسلم شیخ (وزیربرائے حکومت مہاراشٹر) محمد ظہیر قاسمی،مولانا محمد وسیم قاسمی،حافظ امتیاز احمد،مفتی انصار قاسمی،مولانا محمد اسلم قاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون،ممبئی)،مولانا امتیاز احمد قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی)،مولانا زبیر احمد قاسمی(پوئی)،مولانا محمد احمد،قاری فرقان سید،مولانا ثابت علی نقشبندی،قاری اکرام اللہ(جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی ملاڈ ویسٹ،ممبئی)،ڈاکٹر اسرار احمد،مولانا نذیر الاسلام مظاہری،قاری محفوظ الرحمٰن،مولانا عالم قاسمی،مفتی عتیق الرحمٰن،مولانا نور الہدیٰ،مولانا خورشید،حافظ ابو طالب،مولانا وصی اللہ،جناب نوید وغیرہ کا تعاون حاصل رہا۔