ہر مسلمان اصلاح معاشرہ کی کوششوں کاحصہ بنے:مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی

اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں ایم پی کے چار اضلاع کا کامیاب دورہ! مدھیہ پردیش،10/جنوری (پریس ریلیز): آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ ...

اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں ایم پی کے چار اضلاع کا کامیاب دورہ!


مدھیہ پردیش،10/جنوری (پریس ریلیز): آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت حضر ت مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب، سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بور ڈ کا ان دنوں مدھیہ پردیش کادورہ جاری ہے،جس میں ایم پی کے مختلف اضلاع میں اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں تا کہ ان کے ذریعے اصلاحی کوششوں کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔اسی ضمن میں چاروں اضلاع میں متعدد پروگرام منعقد ہوئے،چنانچہ مورخہ ۵/فروری بروز جمعہ نماز جمعہ سے قبل کھرگون کی مسجد مرکزمیں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا فکر انگیز خطاب ہوا، جس میں انہوں نے معاشرے میں پائی جارہی برائیوں کی نشاندہی کی اور عام مسلمانوں کو اصلاح معاشر ہ کے کاموں کی جانب متوجہ کیا۔دوسراپروگرام خواتین کے لیے دوپہر میں تین بجے مرکز مسجد کے قریب کمہار باڑہ میں منعقد کیاگیا جس میں مفتی رحمت اللہ صاحب اور مولانا سلیم اللہ ندوی صاحب کا خطاب ہوا،اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خواتین سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شرم وحیا ایمان کاحصہ ہے اور اپنی عفت و عصمت کی حفاظت خواتین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ عصر کے بعد مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے سرکردہ افراد سے خصوصی ملاقات کی اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے سلسلے میں مشورہ بھی کیا،تیسرا پروگرام مغرب کے بعدمسجد عمر آزاد نگرمیں ایک عمومی اجلاس کی شکل میں منعقد ہوا،آغاز میں مفتی رحمت اللہ صاحب کی تقریر ہوئی، اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا کلیدی خطاب ہوا جس میں موصوف نے نکاح کو آسان بنانے کی تاکید کی،انہوں نے مسلم نوجوانوں میں بڑھ رہی بے راہ رو ی اور مسلم بچیوں میں پھیلتے ہوئے ارتداد کے اسباب اوران کے حل پرتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔

مورخہ۶/فروری بروزسنیچرصبح گیارہ بجے سے ایک بجے تک ضلع ہردہ کی جامع مسجد میں خواتین کے لیے ایک دینی اجتماع منعقد کیاگیا جس میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خطاب کیا، انہوں نے اسلام میں خواتین کے بلند مقام اور ان کے حقوق اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خواتین کا مقام اسلام نے بلند کیا اور ان کو حقوق عطا کیے،لہذا خواتین بھی دین سے وابستگی پیدا کریں اوراپنے گھر اور معاشرے میں دین کو زندہ کرنے کی فکرکریں! انہوں نے کہا کہ  موبائیل اور انٹرنیٹ کی وجہ سے حیا سوز واقعات سامنے آ رہے ہیں،خواتین اس بات کو ہمیشہ پیش نظر ر
کھیں کہ شرم وحیا ایمان کاحصہ ہے اور اپنی عفت و عصمت کی حفاظت خواتین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔بعد نماز ظہر سے عصرتک مرکزمسجد میں ایک عمومی اجلاس منعقد ہوا جس میں مفتی رضوان قاسمی صاحب(امام وخطیب جامع مسجد ہردہ) نے ابتدائی خطاب فرمایا،اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا فکر انگیز خطاب ہوا، جس میں انہوں نے معاشرے میں پائی جارہی برائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی طاقت کے بقد رگناہوں کو روکنااورنیکی کی دعوت دیناہر مسلمان مردوعورت کی دینی ذمہ داری ہے،موصوف نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف پیش کیا اور بورڈ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں کی جا رہی جدوجہدسے بھی سامعین کو آگاہ کیا۔نظامت کے فرائض مفتی سیف اللہ صاحب نے بخوبی انجام دیئے۔عصر کے بعد مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے علماء کرام، خواص اور سرکردہ افراد سے خصوصی ملاقات کی اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے سلسلے میں مشورہ بھی کیااورمسلم پرسنل لا بورڈ کے کاموں اور اس کی کارکردگی سے لوگوں کوواقف کرایا۔

اسی دن بعدنمازعشاء ہردہ سے قریب کھڑکیا نامی تحصیل میں ایک عمومی جلسہ منعقد ہوا،آغاز میں مفتی سیف اللہ صاحب کی ابتدائی تقریر ہوئی، اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا تفصیلی خطاب ہوا جس میں موصوف نے کہا کہ اسلام ہمارا دین ہے اور اسی دین پر عمل کرکے ہم دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا میں جتنے طریقے زندگی گزارنے کے پائے جاتے ہیں، وہ سارے طریقے ناکامی تک لے جانے والے ہیں، اس لیے ہم غیر قوموں کا طریقہ اختیار نہ کریں، خصوصاً نکاح کے موقع پر غیر شرعی رسوم ورواج کوچھوڑ دیں، جہیز کا مطالبہ نہ کریں، اورنکاح کو آسان بنائیں تا کہ نکاح کی خیرو برکت حاصل ہو اور معاشرے میں زنا مشکل ہو جائے۔اس اجلاس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

مورخہ ۷/فروری بروزاتوارصبح دس بجے سے لے کر دو بجے تک برہان پور میں علماء، خواص اور سماجی کارکنان کی ایک مخصوص نشست منعقد ہوئی، جس میں ایم پی کے چار اضلاع کھرگون، ہردہ،کھنڈوہ،برہانپور سے علماء اور خواص نے شرکت کی، اس نشست میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے قیام اور اس کی پیش رفت کے سلسلے میں مشورہ ہوا۔دوپہر میں ملاحیاتی مسجد سے متصل مدرسہ جامعۃ الطیبات میں خواتین کے لیے اجتماع رکھا گیا، جس میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خطاب فرمایا،انہوں نے کہا کہ خواتین کے بغیر یہ دنیا بے رنگ ہے،رسول اللہﷺ نے دنیا کو ایک بازار سے تعبیر کیا اور ایک نیک خاتون کو اس بازار کا سب سے قیمتی سامان بتایا،لہذا خواتین اپنے مقام کو جانیں اور اپنے اندر صالحیت اور تقویٰ پیدا کریں تاکہ ان کی گود میں پلنے والی اولاد بھی نیک اور متقی بنے۔بعد نماز مغرب تاناگزری مسجدبرہانپور میں عمومی اجلاس منعقد ہوا جس میں مفتی رحمت اللہ صاحب اور مولاناسلیم اللہ ندوی صاحب اور مولانامفتی طفیل صاحب کے بیانات ہوئے،ان حضرات علمائے کرام نے سامعین کواصلاح معاشرہ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اورحدیث کے حوالے سے کہا کہ ہر شخص ذمہ دارہے اور کل قیامت کے دن ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کے سلسلے میں پوچھاجائے گا۔
 
مورخہ ۸/فروری بروز پیرکھنڈوہ میں مختلف پروگرام منعقد ہوئے دوپہر میں بکر قصاب محلے میں عورتوں کااجتماع ہوا جس میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کاخطاب ہوا، مولانا نے کہا کہ اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا ایک خوبصورت نظام عطا کیا ہے جس میں ذمہ داریوں کی اس طرح تقسیم کی گئی ہے کہ مرد گھر سے باہر کے کاموں کو انجام دیں اور عورتیں گھروں میں رہ کر امور خانہ داری کو انجام دیں اور اپنے بچوں کی تربیت کریں۔اس کے برعکس مغرب نے اور نام نہاد آزادی نسواں کا نعرہ لگانے والوں نے عورتوں پر دوہری ذمہ داری ڈال دی،آج ایسی عورتیں پریشان ہے جو ملازمت بھی کرتی ہیں اور گھر آنے کے بعد انہیں گھریلوں کاموں کو بھی انجام دینا پڑتا ہے،لہذا خواتین اسلامی تعلیمات کو اپنے سینے سے لگائیں اور یہ بات نہ بھولیں کہ اسلام ہی حقوق نسواں کا محافظ ہے۔ہمیں ہر حال میں اسلام کادامن تھام کر زندگی گزارنی ہے۔ عصر کے بعدعلماء ائمہ حفاظ اورسرکردہ کی ایک خصوصی نشست ہوئی جس میں اصلاح معاشرہ کی کوششوں کے سلسلے میں مشورہ ہوا، بعد نمازعشاء عمومی اجلاس منعقدہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مولانامشہود اقبال قاسمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء،کھنڈوہ)کا خطاب ہوا۔ اخیر میں مولانا محمدعمرین محفوظ رحمانی صاحب کا تفصیلی خطاب ہوا۔انہوں نے مسلم نوجوانوں میں بڑھ رہی بے راہ رو ی اور مسلم بچیوں میں پھیلتے ہوئے ارتداد کے اسباب اوران کے حل پرتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کی فکرکریں او ر اپنے اور اپنی نسلوں کے دین و ایمان کے تحفظ کے لیے جدوجہد کریں۔ مولانا محترم نے اپنے خطاب میں آل انڈیا مسلم پر سنل لابورڈ کے حال کے چند برسوں کی کارکردگی پیش کی، اور اس کے مختلف شعبوں کاتعارف کرایا۔

  اسٹیج پر مفتی سلامت اللہ صاحب، مولانا ہاشم صاحب کے علاوہ منتظمین میں سے مولانا سلیم جعفر ندوی صاحب، حافظ سلمان،رضوان احمد وغیرہ موجود تھے۔واضح ہوکہ ایم پی کے چار اضلا ع کے اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف علاقوں کے احباب نے خصوصی دلچسپی لی،خاص طریقے پر مولانامفتی رحمت اللہ قاسمی(ناظم دارالعلوم شیخ علی متقی برہانپور)مولانا سلیم اللہ گنوری (ناظم معہد علی میاں، برہانپور)نے خصوصی تعاؤن کیا اورتمام اضلاع کے دورے میں ساتھ رہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ہر مسلمان اصلاح معاشرہ کی کوششوں کاحصہ بنے:مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی
ہر مسلمان اصلاح معاشرہ کی کوششوں کاحصہ بنے:مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی
https://1.bp.blogspot.com/-1MXlcJO24EI/YCPhaRnQVDI/AAAAAAAAoi0/14rkyKy0hZQiFp2wpeM4H59jNcuN6sWGQCLcBGAsYHQ/s320/1.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-1MXlcJO24EI/YCPhaRnQVDI/AAAAAAAAoi0/14rkyKy0hZQiFp2wpeM4H59jNcuN6sWGQCLcBGAsYHQ/s72-c/1.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_544.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_544.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy