علی گڑھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران ی...
علی گڑھ
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لئے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ڈاکٹر ایم علی ربانی (کلچرل کاؤنسلر، سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران، نئی دہلی) نے کہاکہ ایران کی یونیورسٹی سے پروفیسر نقوی کی وابستگی سے ہندوستان اور ایران کے درمیان ثقافتی و علمی رابطے مزید مستحکم ہوں گے۔
پروفیسر محمود نیلی عمادآبادی (صدر، تہران یونیورسٹی) نے کہا کہ ایران کے تعلیمی اداروں کو ہندوستانی اسکالروں اور ماہرین کے تجربہ و مہارت سے بہت فائدہ ہوگا۔ اس سے ترجمہ، علمی اشاعت، تدریس و تحقیق، پالیسی سازی اور استراتیجی محاذوں پر استفادہ کا موقع فراہم ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قدم سے فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تدریس و تحقیق کا معیار بھی بلند ہوگا۔