لاء سوسائٹی کی جانب سے ویبینار کا اہتمام

  علی گڑھ، 6/فروری: فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی لاء سوسائٹی کی جانب سے ”ہندوستانی آئین اور ہندوستان کا تصور“ موضوع پ...

 

علی گڑھ، 6/فروری: فیکلٹی آف لاء، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی لاء سوسائٹی کی جانب سے ”ہندوستانی آئین اور ہندوستان کا تصور“ موضوع پر ایک قومی ویبینار منعقد کیا گیا۔ 
اپنے افتتاحی کلمات میں کامرس شعبہ کے چیئرمین پروفیسر نواب علی خان نے کہاکہ ہندوستان کا آئین ہندوستان کی روح ہے اور یہ ہندوستانی مقتدرہ اور ریاستی حکومتوں کے درمیان اور حکومت و شہریوں کے درمیان ایک رابطہ و توازن قائم کرتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ آئین ہند، ملک کے شہریوں کو بنیادی حقوق کی شکل میں اختیار و آزادی فراہم کرتا ہے۔
ویبینار کے مہمان خصوصی پروفیسر محب الحق (سیاسیات شعبہ) نے کہاکہ آئین ساز اسمبلی کے اراکین نے آئین ہند کو لکھتے وقت ایک ایسے ملک کا تصور کیا تھا جو ایک خودمختار، سماجوادی اور سیکولر عوامی جمہوریہ ہو۔ یہ ہمارے آئین کی تمہید سے ہی واضح ہوجاتا ہے جہاں مساوات، انصاف اور آزادی پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ حقوق کے ساتھ ذمہ داریاں بھی اہمیت رکھتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 29، اور 30 کثرت میں وحدت کی بہترین مثالیں ہیں۔ 
لاء سوسائٹی کے صدر اور لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے کہاکہ ہمارے آباء و اجداد جنھوں نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں وہ ایک ایسا ملک چاہتے تھے جہاں کسی کے ساتھ امتیاز نہ برتا جائے اور سبھی برابر ہوں جو ہمارے آئین کی تمہید، بنیادی حقوق، مملکت کے رہنما اصول اور بنیادی فرائض سے واضح ہوجاتا ہے، جس میں انسان، جانور اور ماحولیات وغیرہ سبھی کے تحفظ کی بات کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا آئین دنیا کے بہترین آئینوں میں سے ایک ہے۔ 
ویبینار میں استقبالیہ خطبہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد ناصر نے پیش کیا۔ نظامت لاء سوسائٹی کی سکریٹری عائشہ علوی نے کی۔ مہمانوں کا تعارف رجت شانڈلیا، مہ لقا ابرار اور کیف صدیقی نے کرایا، جب کہ حبا ظہیر نے اظہار تشکر کیا۔ 
ویبینار میں انگلینڈ، سعودی عرب، ایران، دبئی، عمان اور بھوٹان سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ شیلجا سنگھ اور فوزیہ نے رپورٹیئر کی ذمہ داری نبھائی۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لاء سوسائٹی کی جانب سے ویبینار کا اہتمام
لاء سوسائٹی کی جانب سے ویبینار کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-6Y9zQiSnXYs/YB6GcHCNq8I/AAAAAAAAobY/yJa-EyRl1OYb_wM_chJ0Se4lraNbd0ZfwCLcBGAsYHQ/s320/Webinar%2Bon%2BIndian%2BConstitution%2Band%2BIdea%2Bof%2BIndia%2Bby%2Bthe%2BLaw%2BSociety.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-6Y9zQiSnXYs/YB6GcHCNq8I/AAAAAAAAobY/yJa-EyRl1OYb_wM_chJ0Se4lraNbd0ZfwCLcBGAsYHQ/s72-c/Webinar%2Bon%2BIndian%2BConstitution%2Band%2BIdea%2Bof%2BIndia%2Bby%2Bthe%2BLaw%2BSociety.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_575.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_575.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy