اورنگ آباد کی محلہ لائبریریاں نئے قاریوں کی دریافت کے مراکز بن گئی ہیں.

اورنگ آباد میں" مشن مریم مریم محلہ محلہ لائبریری کے تحت ساتویں لائبریری کا قیام.   اورنگ آباد 25 فروری  اورنگ آباد میں" مشن مریم م...

اورنگ آباد میں" مشن مریم مریم محلہ محلہ لائبریری کے تحت ساتویں لائبریری کا قیام.

 

اورنگ آباد 25 فروری  اورنگ آباد میں" مشن مریم مریم محلہ محلہ لائبریری کے تحت ساتویں لائبریری کا قیام   مشہور و عظیم بہادر مسلم خاتون رضیہ سلطانہ کے نام موسوم کیا گیا ہے. جس افتتاح ڈاکٹر عرفان سوداگر (سرسید کالج اورنگ آباد) کے ہاتھوں عمل میں آیا... 

اورنگ آباد شہر کے مشہور علاقہ چشتیہ کالونی  پسماندہ علاقہ میں قائم کی گئ ہے..  واضح رہے کہ یہ مریم مرزا کے مشن محلہ محلہ لائبریری کی ساتویں لائبریری ہے جس کا آج افتتاح عمل میں آیا ہے...مریم مرزا کا عزم سال بھر میں َاورنگ آباد شہر میں 60 لائبریریاں قائم کرنے کا ہے..ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور فیم کے اشتراک سے یہ پروگرام چلایا جا رہا ہے..

لائبریری کے افتتاح کے موقع پر مہمانانِ خصوصی میں نفیسہ باجی (اندرا گاندھی جونیئر کالج)سائرہ باجی (اقراء اسکول) موجود تھے.

مریم مرزا کی ان محلہ لائبریریوں کے بارے مشہور شاعر ڈاکٹر سلیم محی الدین نے کہا ہے کہ اورنگ آباد کی محلہ لائبریریاں نئے قاریوں کی دریافت کے مراکز بن گئی ہیں.

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد اور ان کی دختر مریم مرزا کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ کہ مریم مرزا چٹھی جماعت کی طالبہ ہے جسے بچپن سے پڑھنے کا شوق ہے اس کے اپنی ذاتی لائبریری ہے جس میں 150 کتابیں ہیں... میں نے گزشتہ 14 نومبر کو یومِ اطفال کے موقع پر اسے مزید 150 کتابیں تحفہ میں دی تھیں... مریم کے کہنے پر اس کی سہیلیوں اور محلے کے بچوں کے لیے محلہ لائبریری شروع کی گئی جو بہت مقبول ہو رہی ہیں. ان کا واحد مقصد نئی نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت، اپنی مادری زبان اردو کے ساتھ دیگر زبانوں میں شائع کتابیں پڑھوانا اور ان کے اندر مطالعہ کا شوق پیدا کرنا ہے. 

شہر کی پہلی بچوں کی لائبریری ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کا افتتاح 8/جنوری کو رکن راجیہ سبھا کے ہاتھوں عمل میں آیا تھا.

  اس موقع پر ڈاکٹر عرفان سوداگر (سرسید کالج اورنگ آباد) طلباء و سرپرستوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ مریم مرزا ایک چھٹی جماعت کی اردو میڈیم کی طالبہ ہے جس کا یہ خواب ہے کہ اس کے ہم عمر بچے کتابوں سے دوستی کریں اور مطالعہ کا شوق اپنے اندر پیدا کریں.. اس لیے اس نے عزم کیا ہے کہ وہ اپنے تاریخی شہر اورنگ آباد میں ایک تاریخی و مثالی کارنامہ انجام دیں کہ وہ محلہ محلہ لائبریری قائم کریں اور جس طرح ساری دنیا سے لوگ اورنگ آباد یہاں کے تاریخی مقامات دیکھنے کے لیے آتے ہیں وہ یہاں کی محلہ لائبریریاں بھی دیکھیں.. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بچپن ہی سے کتابیں پڑھنے کا شوق اپنے اندر پیدا کرنا چاہئیے بظاہر یہ ایک چھوٹی سی الماری والی لائبریری ہے لیکن اس میں بہت اہم و قیمتی کتابیں ہیں جو آپ کے زندگی میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہیں...

لائبریری کے افتتاحی تقریب میں طلباء میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ بچوں کی دنیا مرزا ورلڈ بک ہاؤس کی جانب سے تقسیم کیا گیا..اس محلہ لائبریری کی ذمہ داری ہے ثناباجی نے اپنے ذمہ لیتے ہوئے اپنا ایک کمرہ اس کے لیے دیا ہے... جہاں سے روزانہ بچوں کو شام 5تا 6بجے تک کتابیں دی جائیں گی جسے طلباء اپنے گھر لے جائیں گے اور پڑھ کر دوسری کتابیں لے جا سکیں گے. 

پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد علی نے محنت کی اور کی محنت و کوشش سے پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہو سکا...

 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اورنگ آباد کی محلہ لائبریریاں نئے قاریوں کی دریافت کے مراکز بن گئی ہیں.
اورنگ آباد کی محلہ لائبریریاں نئے قاریوں کی دریافت کے مراکز بن گئی ہیں.
https://1.bp.blogspot.com/-yt5ewxfhEfE/YDdv6L3832I/AAAAAAAApFE/5rLCr_bm4YoNeTYYNitWbgdKHlZSm1ibgCLcBGAsYHQ/s320/RAZIYA%2BSULTANA.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-yt5ewxfhEfE/YDdv6L3832I/AAAAAAAApFE/5rLCr_bm4YoNeTYYNitWbgdKHlZSm1ibgCLcBGAsYHQ/s72-c/RAZIYA%2BSULTANA.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_612.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_612.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy