زائرین کی صحت ہمارا اولین مقصد- اشفاق حسین اجمیر، عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کے ۹۰۸ ویں عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کے ت...
زائرین کی صحت ہمارا اولین مقصد- اشفاق حسین
اجمیر، عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کے ۹۰۸ ویں عرس کے موقع پر ضلع انتظامیہ کے تعاون سے درگاہ کمیٹی کی جانب سے غریب نواز مہمان خانہ پر تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ دیر شام تک تقریباً100 بسیں آچکی ہیں۔ ناظم اشفاق حسین نے مہمان خانہ پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں سے جانکاری لی۔ اس موقع پر حسین نے وہاں ٹھہرے ہزاروں زائرین کو ماسک تقسیم کئے اور کہا کہ خواجہ صاحب کے مہمانوں کے صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام زائرین سے کووڈ 19 کی ہدایتوں پر عمل کرایا جائے اسی لئے چند مخیر حضرات اور سماجی کارکنان کے تعاون سے 50 ہزار ماسک تقسیم کئے جائیں گے۔ ساتھ ہی عرس میں آنے والے زائرین کو حلال سینیٹائزر بھی دستیاب کرائے جارہے ہیں تاکہ بلاتامل ہر کوئی اس کا استعمال کرسکے۔ اس موقع پر نائب ناظم ڈاکٹر عادل، خورشید احمد، عبدالمجید بھاٹی، شفیق خان وغیرہ موجود رہے۔