اورنگ آبادمیں مریم مرزا کی”محلہ لائبریری“کی مقبولیت،کتابوں کے لیے بچوں کی بھیڑ

مریم مرزا کا نعرہ ”تم مجھے پانچ ہزار روپے دو میں،میں تمہیں ایک لائبریری دو ں گی“  اورنگ آباد ۰۱/فروری تاریخی شہر اورنگ آباد میں قائم بچوں کے...

مریم مرزا کا نعرہ ”تم مجھے پانچ ہزار روپے دو میں،میں تمہیں ایک لائبریری دو ں گی“


 اورنگ آباد ۰۱/فروری
تاریخی شہر اورنگ آباد میں قائم بچوں کے لیے قائم پہلی ”محلہ لائبریری“  جسے مرزامریم جمیلہ نے اپنے محلہ بائجی پورہ میں بچوں کے سب سے پسندیدہ سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کے نام پر شروع کیا تھا۔ اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ شہرمیں موضوع بحث بناہوا اور چہار جانب سے مریم مرزا کے اس اقدام کی ستائش کی جارہی ہے،گلی محلوں کے بچے اور اسکول کے طلباء اس لائبریری کو دیکھنے اور یہاں سے کتابیں لینے کے لیے روزانہ پابندی سے آرہے ہیں۔آج شہر کے مشہور الہدی اردو ہائی اسکول کی طالبات نے معلمہ نسرین قادری کی نگرانی میں مریم مرزا کی محلہ لائبریری ڈاکٹر اے پی جے کلام کو ملاقات دی۔جہاں ریڈ اینڈ لیڈفاؤنڈیشن کے صدر مرزاعبدالقیوم ندوی نے ان کا استقبال کیا اور افتتاحی کلمات میں کہاکہ ان کی  دخترمرزامریم جمیلہ کو مطالعہ کابہت شوق ہے اور ان کی اپنی نجی لائبریری ہے۔ جس میں دوسوسے زائد کتابیں ہیں۔اسی کی خواہش پرشہر کی پہلی بچوں کی لائبریری قائم کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ مریم مرزا کے اس تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے   شہر کے مشہور مسلم گجان آبادی والے محلہ رحمانیہ کالونی کراڑ پورہ میں سیدہ عائشہ ہاشمی کے گھر شہر کی دوسری لائبریری  ”بیگم حضرت محل خواتین لائبریری“شروع کی گئی اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ بھی اپنے اپنے محلوں میں مریم مرز ا کی تحریک کو آگے بڑھائیں اور اپنے شہر کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔ اس کے لیے مریم نے ایک نعرہ دیا ہے ”تم مجھے پانچ ہزار روپے دو میں تمہیں ایک لائبریری دوں گی“ اس تحریک کو شہر کی معزز شخصیات نے سراہتے ہوئے اپنا گرانقدر تعاون دیا اور عنقریب اسی مہینہ فروری میں شہر کے دس محلوں میں ”محلہ لائبریوں کا قیام عمل میں آئیگا۔
  FAMEٰٓاور ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کا پروگرام ہے کہ سال بھر میں شہر کے محتلف محلوں میں 60لائبریریاں شروع کی جائیں گی۔ طالبات سے معلمہ سیدہ نسرین قادری خطاب کرتے ہوئے مطالعہ کی اہمیت اور موجودہ درمیں لائبریوں کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی،اسی طرح مریم جمیلہ مرز ا نے بتایاکہ  فی الحال لائبریری کی شروعات 300 سوکتابوں سے کی جارہی ہے جو فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی ہیں۔لائبریری کے اوقات روزانہ عصر تامغرب رہیں گے جہاں خواتین و طالبات یہاں سے اپنی پسند کی کتابیں حاصل کر انہیں گھر پر لے جاسکتی ہیں، پڑھنے کے بعد و ہ جمع کرکے دوسری کتابیں وہاں سے حاصل کرسکتے ہیں اوریہ بالکل مفت ہے،کوئی اس کی فیس نہیں ہے۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرزا ابوالحسن علی نے محنت کی۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اورنگ آبادمیں مریم مرزا کی”محلہ لائبریری“کی مقبولیت،کتابوں کے لیے بچوں کی بھیڑ
اورنگ آبادمیں مریم مرزا کی”محلہ لائبریری“کی مقبولیت،کتابوں کے لیے بچوں کی بھیڑ
https://1.bp.blogspot.com/-SAPETtQoCic/YCPhw5u6bpI/AAAAAAAAoi8/ut2ZnnnMzmUdWWWZG1DkUdSq5fk2LoSGQCLcBGAsYHQ/s320/libe.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-SAPETtQoCic/YCPhw5u6bpI/AAAAAAAAoi8/ut2ZnnnMzmUdWWWZG1DkUdSq5fk2LoSGQCLcBGAsYHQ/s72-c/libe.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_625.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_625.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy