منشیات پر قابو پانے کے لیئے اعلی پولس افسر اور ڈرگس آفیسر کو جمعیۃ علماء کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا

 افسران نے جمعیۃعلماء کے انسانی معاشرہ کے اصلاح و سدھار کی حالیہ مہم و سرگرمیوں کی ستائش و تعریف کی جالنہ / مہاراشٹر  : جمعیۃعلماء ضلع جالن...

 افسران نے جمعیۃعلماء کے انسانی معاشرہ کے اصلاح و سدھار کی حالیہ مہم و سرگرمیوں کی ستائش و تعریف کی


جالنہ / مہاراشٹر 

: جمعیۃعلماء ضلع جالنہ ارشد مدنی کے وفد نے آج جالنہ ایس پی ونائک دیشمکھ  اور ڈرگس آفیسر انجلی مٹکر سے ملاقات کی اور سماج میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال پر قابو کرنے کے لیئے میمورنڈم دیا۔
میمورنڈم میں جمعیۃعلماء ضلع جالنہ کے پلیٹ فارم سے اصلاح معاشرہ (سماج سدھار)اور خصوصاًمنشیات کے خلاف جاری مہم تذکرہ کیا گیا ہے، میمورنڈم میں مزید لکھاگیا ہیکہ ہمارا سماج منشیات کے خوفناک زہر کے حصار میں ہے۔ نئی نسل اپنے تابناک مستقبل سے لاپرواہ ہوکر تیزی کے ساتھ اس زہر کو مٹھائی سمجھ رہی ہے۔اور بے تحاشہ اس کا استعمال کر رہی ہے،جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے،ان کی زندگی کو اندھیرے میں ڈال کر ان کی جوانی کو آہستہ آہستہ کھوکھلا کررہا ہے۔
منشیات کی عادت ایک خطرناک مرض ہے،یہ خود انسان کو اور اس کے گھر بار،معاشرے،ملک اور پوری قوم کو تباہ کر دیتا ہے۔اگر ایک بار کوئی نشہ کرنے کا عادی ہوجائے تو وہ پھنستا ہی چلا جاتا ہے۔اور پھنسنے کے بعد اس کے مضر اثرات کا ادراک نہیں ہوتا ہے۔اس کی روک تھام ضروری ہے،یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں اس کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔لیکن اس کے باوجود اس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے۔ نیز ہمارے شہر جالنہ اور اس کے اطراف میں اس کی شکایات عام ہیں۔یہ وبا عام ہونے کی وجہ سے سبھی سماج کے لوگ پریشان اور متفکر ہیں۔
میمورنڈم دیتے ہوئے متعلقہ افسران سے اپیل کی گئی کہ پورے ضلع جالنہ میں نشہ کے خلاف ایکشن لیں،اور اپنے محکمہ کے ذریعہ انسانی معاشرہ کو اس سے پاک کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں اور اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کے لیئے کوشش کریں۔
  ایس پی اور ڈرگس انسپکٹر نے جمعیۃعلماء کے انسانی معاشرہ کے اصلاح و سدھار کی حالیہ مہم و سرگرمیوں کی ستائش و تعریف کی۔اور اپنی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ وہ لوگ مزید اس کے تعلق سے اقدامات و ایکشن لیں گے۔
نشہ مکت کے لئے محضر(میمورنڈم) دینے والے جمعیۃعلماء کے وفد میں مولانا سید نصر اللہ سہیل حسینی ندوی(صدر جمعیۃعلماء ارشد مدنی ضلع جالنہ)محمد ایوب خان (جنرل سکریٹری)مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی (شہر صدر)محمد افتخار الدین (نائب صدر)محمد اشفاق کاغذی ایڈوکیٹ،حافظ عبد السلام قریشی،مولانا سید احسان ندوی،ایڈوکیٹ خرم عادل خان،مفتی سید نعمان حسینی ندوی،اسجد خان،مفتی عذیر،سید فضیل وغیرہ تھے۔ایسی خبر محمد ایوب خان  جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع جالنہ نے اپنے نوٹ میں دی ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: منشیات پر قابو پانے کے لیئے اعلی پولس افسر اور ڈرگس آفیسر کو جمعیۃ علماء کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا
منشیات پر قابو پانے کے لیئے اعلی پولس افسر اور ڈرگس آفیسر کو جمعیۃ علماء کی جانب سے میمورنڈم دیا گیا
https://1.bp.blogspot.com/-RII8G9jeCRQ/YCfF84ykcPI/AAAAAAAAooc/lOTnDWhNR4AgUdmD2p4sJzC3yHuuiIWlACLcBGAsYHQ/s320/photo%2Bjalna%2Bjamiat%2B2.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-RII8G9jeCRQ/YCfF84ykcPI/AAAAAAAAooc/lOTnDWhNR4AgUdmD2p4sJzC3yHuuiIWlACLcBGAsYHQ/s72-c/photo%2Bjalna%2Bjamiat%2B2.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_630.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_630.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy