کولکاتہ برمن اغواء معاملہ

 عمرقید کی سزاؤں کے خلاف کولکاتہ ہائی کورٹ میں اپیل پر حتمی بحث جلد  رجسٹرار کی جانب سے دفاعی وکلاء کو پیپر بک مہیا کرائی گئی:گلزار اعظمی مم...

 عمرقید کی سزاؤں کے خلاف کولکاتہ ہائی کورٹ میں اپیل پر حتمی بحث جلد
 رجسٹرار کی جانب سے دفاعی وکلاء کو پیپر بک مہیا کرائی گئی:گلزار اعظمی
ممبئی13 فروری
23/جولائی 2001 کو مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ کی مشہور جوتے کی کمپنی کے مالک روئے برمن کو اغواء کرکے دہشت گردانہ کارروئی انجام دینے والے معاملے میں نچلی عدالت سے ملزمین کو ملی عمر قید کی سزاؤں کے خلاف جمعیۃ علماء کے توسط سے کولکاتہ ہائی کورٹ میں تین سال قبل اپیل داخل کی گئی تھی جس پر حتمی سماعت ہونے جارہی ہے، گذشتہ کل ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے دفاعی وکلاء کو دس ہزار صفحات پر مشتمل پیپر بک دی گئی،یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔
گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزمین نور محمد عبدالطیف مالک، جلال ملا رشید ملا، میزان الرحمن جمال الدین، اختر حسین بشیر احمد، اسحاق احمد بشیر احمد،طارق محمود سلامت علی، ارشد خان احمد حسین کو نچلی عدالت سے ملی عمر قیدکی سزا کے خلاف اپیل داخل کی گئی ہیں، عرضداشتوں کو ہائی کورٹ نے گذشتہ سال سماعت کے لیئے قبول کرلیا تھا لیکن کرونا وبا کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی لیکن اب جبکہ حالات معمول پر آگئے ہیں ان اپیلوں پر حتمی سماعت ہونے جارہی ہے۔ملزمین کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ ملند ملن، ایڈوکیٹ مجاہد احمد، ایڈوکیٹ شاہد الدین بحث کریں گے۔
مقدمہ کے تعلق سے گلزار اعظمی نے کہا کہ اس معاملے میں پولس نے پہلے22 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں سے 17 ملزمین باعزت بری ہوئے تھے اور بقیہ پانچ ملزمین کو  21 مئی 2009عمر قید کی سزا ہوئی تھی لیکن مقدمہ ختم ہوجانے کے بعد پولس نے آٹھ دیگر ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیزات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا  جن کے خلاف 65 سرکاری گواہوں نے گواہی دی جس کے بعد علی پور جیل میں قائم خصوصی عدالت نے انہیں بھی عمر قید کی سزا سنا ئی تھی جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ اس معاملے میں اغواء کی سازش رچنے والوں کو پہلے ہی عدالت مجرم قرار دے چکی تھی اس کے بعد پھر متذکرہ ملزمین کو گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں عمر قید کی سزاء دی گئی جو قانونی طور پر درست نہیں ہے اور انہیں امید ہیکہ ہائی کورٹ سے ملزمین کو انصاف ضرور ملے گا۔
 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کولکاتہ برمن اغواء معاملہ
کولکاتہ برمن اغواء معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-bvmMAzaWYoE/YCfGN-kFw2I/AAAAAAAAoos/OvmsY7lTc8YOWQxBRRz6RI9a9VKcHb2ZQCLcBGAsYHQ/s320/13254250_1576225586008963_7919500374452042992_n.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-bvmMAzaWYoE/YCfGN-kFw2I/AAAAAAAAoos/OvmsY7lTc8YOWQxBRRz6RI9a9VKcHb2ZQCLcBGAsYHQ/s72-c/13254250_1576225586008963_7919500374452042992_n.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_636.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_636.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy