درگاہ کمیٹی کے ممبر منور خان لائیں گے چادر اجمیر، عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کے ۹۰۸ ویں عرس چل رہاہے۔ اسی کڑی میں آج دوپہ...
درگاہ کمیٹی کے ممبر منور خان لائیں گے چادر
اجمیر، عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کے ۹۰۸ ویں عرس چل رہاہے۔ اسی کڑی میں آج دوپہر تقریباً 12:30بجے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی جانب سے درگاہ کے خادم سید منور چشتی نیازی کو چادر سونپیں گے۔ درگاہ کمیٹی کے ممبر جناب منور خان درگاہ کے بلند دروازہ سے ملک کے نام ان کا پیغام پڑھیں گے۔ اس دوران سماج سیوی نرمل جین اور شہزاد خان بھی ساتھ رہیں گے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنی رہائش پر منور خان کو چادر سونپی اور تمام اہل وطن کو خواجہ صاحب کے عرس کی مبارک بادی پیش کی۔ منور خان نے راج ناتھ سنکھ سے عرس کی تیاریوں کی اطلاع دیتے ہوئے اجمیر شریف حاضری کی دعوت دی۔