خواجہ صاحب کے در پہنچی وزیرِ اعظم کی چادر

 مرکزی وزیر مختار عباس نقوی لے کر آئے چادر،سہولت کمپلکس کا کیا افتتاح اجمیر: عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی  ؒ کے ۸۰۹ ویں عرس کے ...

 مرکزی وزیر مختار عباس نقوی لے کر آئے چادر،سہولت کمپلکس کا کیا افتتاح

اجمیر: عظیم صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی  ؒ کے ۸۰۹ ویں عرس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے غلاف لے کر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور ، حکومتِ ہند محتار عباس نقوی اجمیر پہنچے۔ درگاہ شریف پہنچتے ہی نقوی نے کووڈ کی ہدایات کے مطابق چادر سونپ دی۔خواجہ غریب نوازؒ کے دربار میں مسلسل یہ ساتواں سال ہے کہ نقوی مخملی چادر لے کر اجمیر پہنچے۔ نقوی صاحب نے نارنگی رنگ کی مخملی چادر لے کر مزار شریف پر حاضری دی اور وزیر اعظم کا پیغام ملک کے نام پڑھ کر سنایا۔ وزیرِ اعظم نے اپنے پیغام میں خواجہ معین الدین چشتی کے ۸۰۹ ویں عرس کے موقع پر دنیا بھر میں موجود غریب نواز کے عقیدت مندوں کو مبارکباد اور نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ ساتھ ہی ملک اور تمام اہلِ وطن کے صحت تندرستی اور ترقی و خوشحالی کی امید جتائی۔
درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان، نائب صدر بابر اشرف دیگر ممبران فاروقِ اعظم ، مصباح الاسلام ، سید شاہد حسین رضوی ، قاسم ملک صاحب، سپات خان ، منور خان ،وسیم راحت علی خان اور ناظم درگاہ اشفاق حسین و تمام اسٹاف موجود رہے۔ان کے علاوہ سید معین حسین چشتی، سید واحد حسین انگارہ شاہ، سید مصبر چشتی، سید آلِ بدر چشتی، شیخ زادہ صداقت علی چشتی،شیخ زادہ احتشام چشتی، سید عبدالباری چشتی، سید افشان چشتی اورسجادہ نشین صاحب کے بڑے صاحبزادے سید نصیرالدین چشتی وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔
سہولت کمپلکس کا کیا افتتاح
مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے درگاہ کمیٹی کے ذریعہ تعمیر کردہ سہولت کمپلکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جملہ درگاہ کمیٹی کے ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سہولت کمپلکس میں۶۶؍طہارت خانے، ۲۲ غسل خانے، وضو خانے ، دومنزلہ امانتی سامان گھر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ زائرین کے لئے ایک منزل پر رین بسیرا بھی تعمیر کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ درگاہ کے نواح میں سب سے زیادہ مسئلہ طہارت خانوں کا ہوتا تھا مگر اس وسیع و عریض سہولت کمپلکس کی تعمیر یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ نقوی صاحب نے بھی پوری درگاہ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کو سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ اس کام کو سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر اجمیر حلقہ کے ممبر آف پارلیمٹ شری بھاگرت چودھری بھی موجود تھے۔
گیٹ نمبر۵؍کا کیا افتتاحـ
 زیارت کے بعد نقوی صاحب درگاہ شریف کے گیٹ نمبر 5پر پہنچے۔ یہاں انجمن صدر سید معین حسین نے بتایا کہ یہ گیٹ جو پہلے پونے پانچ فٹ کا تھا ، توسیع کے بعد اس کی چوڑائی تقریباً دس فٹ ہوچکی ہے۔ یہ تاریخی توسیع زائرین کے لئے بیحد مفید ہے۔
غریب نواز گیسٹ ہاؤس کے نو تعمیر شدہ گیارہ کمروںکا افتتاح
 اس دورے میں نقوی صاحب نے درگاہ کمیٹی کے گیسٹ ہاؤس میں نو تعمیر شدہ 11کمروں کا بھی افتتاح کیا۔ جدید طرز پر اس دلکش اور مزین تعمیر کو نقوی صاحب نے بیحد پسند کیا اور خوشی کا اظہار کیا ۔
 
نقوی نے تھپتھپائی درگاہ کمیٹی کی پیٹھ

 سہولت کمپلکس کے افتتاح کے درمیان نقوی صاحب نے اپنے بیان میں موجودہ درگاہ کمیٹی کی پیٹھ تھپتھپائی اور کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں درگاہ شریف کے ترقیاتی کاموں میں کافی تیزی آئی ہے اور مجھے امید ہے اس سے زائرین کو کافی بہتر سہولت ملے گی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: خواجہ صاحب کے در پہنچی وزیرِ اعظم کی چادر
خواجہ صاحب کے در پہنچی وزیرِ اعظم کی چادر
https://1.bp.blogspot.com/-cNhk-DLfEyY/YCvMrcnCp0I/AAAAAAAAo0Y/adFvlSM6YDoS0ueeEH-j3N-naHlrOihJgCLcBGAsYHQ/s320/IMG-20210216-WA0087.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-cNhk-DLfEyY/YCvMrcnCp0I/AAAAAAAAo0Y/adFvlSM6YDoS0ueeEH-j3N-naHlrOihJgCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20210216-WA0087.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_676.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_676.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy