علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زولوجی شعبہ کے بارہ طلبہ نے سی ایس آئی آر- نیٹ/جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جے آر ایف میں کام...
علی گڑھ،
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زولوجی شعبہ کے بارہ طلبہ نے سی ایس آئی آر- نیٹ/جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جے آر ایف میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے نام ہیں: مقیم احمد، مزمل سید شاہ، اکبر حسین، جویریہ فاطمہ، کاجل گوڑ اور نرگس، جب کہ نیٹ پاس کرنے والے طلبہ میں ارسلان صائب بٹ، معزہ فاطمہ، محمد فیضان، یشا تیموری، ہمانشی وارشنے اور رمشہ اشرف شامل ہیں۔
زولوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر مزمل افضل نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی ان کی محنت و لگن کا صلہ ہے اور اس سے دیگر طلبہ و طالبات کو بھی تحریک ملے گی۔