مہاراشٹر میں بھی ائمہ مساجد، موذنین اور خدمتگاروں کی ماہانہ تنخواہوں کی ریاستی وقف بورڈ سے ادائیگی کو یقینی بنایاجائے گا

آل انڈیا علماء بورڈ (رجسٹرڈ) و دیگر ملی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفد کو رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا پر زور تیقن  اورنگ آباد (نامہ نگار) دہلی، ...

آل انڈیا علماء بورڈ (رجسٹرڈ) و دیگر ملی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفد کو رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کا پر زور تیقن 

اورنگ آباد (نامہ نگار) دہلی، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، م
غربی بنگال، اڑیسہ، تمل ناڈو، اترپردیش  سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں مساجد کے امام، موذنین، خادمین اور آستانوں، درگاہوں، امام باڑوں کے مجاور اور خدمتگاروں کی تنخواہیں متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکزی وقف کونسل کی اعانت سے ریاستی وقف بورڈوں کی معرفت ادا کی جاتی ہیں۔ لہذا اسی طرز پر مہاراشٹر کی پچیس ہزار سے زائد مساجد اور درگاہوں کے ائمہ، موذنین اور خدمتگاروں کو بھی ریاستی وقف بورڈ کے ذریعے مشاہیرہ دیا جائے، نیز لاک ڈاؤن کے بعد مسلسل آٹھ ماہ سے ماہانہ تنخواہوں سے محروم مراٹھواڑہ کے وقف بورڈ سے رجسٹرڈ ائمہ مساجد، موذنین اور خادمین کو جلد از جلد تنخواہیں ادا کرنے کا نظم کروایا جائے۔ اس طرح کا پر زور مطالبہ آل انڈیا علماء بورڈ (رجسٹرڈ) کے قومی نائب صدر و سینئر صحافی نایاب انصاری (اورنگ آباد), قومی جنرل سکریٹری آرگنائزیشن انظر انور خالد ندوی (احمد نگر) اور قومی جنرل سکریٹری مالیات وارث علی  (اڑیسہ) پر مشتمل سہ رکنی وفد نے مہاراشٹر کے رکن اسمبلی اور سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدرر ابو عاصم اعظمی سے ممبئی میں ان کے دفتر پر تنظیم ائمہ مساجد امام آرگنائشیزنش، جمعیۃ العلماء ہند اور سماج وادی پارٹی کے صوبائی  عہدیداران کی خصوصی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ کے موقع پر کیا ہے۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے ریاستی سکریٹری ظفر علی (امراوتی)،  پارٹی کے جنرل سکریٹری ذوالفقار اعظمی اور سینئر صحافی سعید حمید نے تبادلہ خیال کے دوران موثر رہنمائی کی۔ جبکہ اعلیٰ سطحی وفد نے ابو  عاصم اعظمی کو باورر کروایا کہ ریاستی حکومت اگر چاہے تو اس مسئلہ کا حل فوری طور پر نکل سکتا ہے کیونکہ مراٹھواڑہ میں رجسٹرڈ ائمہ مساجد و  موذنین کو باضابطہ طور پر وقف بورڈ سے تنخواہیں دی جارہی  ہیں اور ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہونے پر یہ ممکن ہے اور اس کے لئے ریاستی حکومت کے زیر استعمال وقف املاک کے کرایہ کی ادائیگی، اوقافی املاک پر غیر قانونی قبضہ جات کی برخاستگی کے بعد نئی شرح سے کرایہ کا نفاذ یا نزول ناموں کی تجدید کاری، چیریٹی کمشنر سمیت دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے وصول طلب کروڑوں روپیوں کے فنڈ کی وقف بورڈ کو  حوالگی، وقف بورڈ کی خالی پڑی ہوئی املاک کا جائز استعمال اور تعلیمی اداروں و کمرشیل کامپلیکس کے لئے اراضیات کو نزول پر دے کر اس سے حاصل آمدنی کے ذریعے وقف بورڈ کی معاشی حالت میں سدھار جیسے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ نیز حاصل شدہ کثیر آمدنی سے ائمہ مساجد، خادمین مجاوروں اور خدمتگاروں کی تنخواہوں کے علاوہ بیواؤں اور یتیم بچوں کی مالی امداد بھی کی جاسکتی ہے۔ لہذا وفد کی باتوں کو بغور سننے اور اتفاق رائے سے منظور شدہ نکات کو اپنی ڈائری میں تحریری طور پر محفوظ کرلینے کے بعد ابو عاصم نے تیقن دیا کہ وہ عنقریب ہونے والے اسمبلی اجلاس میں اس پر پوائنٹ آف آرڈر کے ذریعے  نہ صرف آواز بلند کریں گے بلکہ علماء بورڈ و دیگر ملی تنظیموں کے وفد کی ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کروائیں گے۔اعظمی نے پرزور اپیل بھی کی کہ مسلم اداروں کے عہدیداران اور ٹرسٹیان مساجد جلد از جلد رجسٹریشن کی کاروائی مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں کریں اور حسب ضرورت رہنمائی کے لئے علماء بورڈ اور سماجوادی پارٹی کے عہدیداران سے رابطہ قائم کریں۔ اس میٹنگ کی شروعات قاری مستقیم انصاری (ممبئی) کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ حافظ اقبال انصاری (اورنگ آباد) نے حمد پاک کے اشعار پیش کئے۔ اغراض و مقاصد انظر خان ندوی (احمد نگر) نے بیان کئے اور مولانا خور شید احمد ملی (ممبئی) کی دعا پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔ جبکہ ارباز باغبان (پونہ)، عمران خان (امراوتی)، محمد ذاکر (سرپنچ امراوتی) اور عظیم راجے (احمد نگر بھی تبادلہ خیال میں شریک رہے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مہاراشٹر میں بھی ائمہ مساجد، موذنین اور خدمتگاروں کی ماہانہ تنخواہوں کی ریاستی وقف بورڈ سے ادائیگی کو یقینی بنایاجائے گا
مہاراشٹر میں بھی ائمہ مساجد، موذنین اور خدمتگاروں کی ماہانہ تنخواہوں کی ریاستی وقف بورڈ سے ادائیگی کو یقینی بنایاجائے گا
https://1.bp.blogspot.com/-6QeDH5pYVdM/YCPPzufUs3I/AAAAAAAAoiQ/imDTP9JjiE4tjWfTSD4H3FCuIwqASfIMwCLcBGAsYHQ/s320/WhatsApp%2BImage%2B2021-02-04%2Bat%2B23.04.58.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-6QeDH5pYVdM/YCPPzufUs3I/AAAAAAAAoiQ/imDTP9JjiE4tjWfTSD4H3FCuIwqASfIMwCLcBGAsYHQ/s72-c/WhatsApp%2BImage%2B2021-02-04%2Bat%2B23.04.58.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_717.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2021/02/blog-post_717.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy